اشاعتیں

ستمبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

راولپنڈی کےتھانہ صادق آباد میں درج مقد

تصویر
 راولپنڈی کےتھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ میں بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان سے سمن کی تعمیل کرا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق روالپنڈی میں 26 نومبر کو ہونیوالے احتجاج کے دوران مقدمہ درج ہوا تھا ، جس پر بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کے عدالت سے سمن جاری ہوئے تھے، بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سمن کی تعمیل کے لئے دستخط کر دیئے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے

تصویر
 وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں، فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان دیرپا امن بہت ضروری ہے، یہ خطے میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے بہت اہم ہے اور صدر ٹرمپ اس معاملے میں معاونت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں جس کا مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ میرا یہ بھی پختہ یقین ہے کہ صدر ٹرمپ اس نہایت اہم اور فوری معاہدے کو حقیقت بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان

تصویر
 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مدلل بیان پر بھارت بوکھلا گیا، بھارتی مندوب کو پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا اور پھر بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ اس سے پہلے پاکستانی مندوب کے بیان پر بھارت نے جواب دیا تھا جس پر جواب الجواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے کہا کہ ہم نے دوبارہ اس فورم پر بات کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تاہم یہ انتہائی شرمناک ہے کہ بھارت اتنا پست ہوجائے کہ اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کے نام کو بگاڑنے کی کوشش کرے۔ ایک خودمختار ریاست کے نام کا مذاق اڑانا صرف غیر شائستگی ہی نہیں بلکہ ایک پورے عوام کو بدنام اور ان کی توہین کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کویت فیملی سپانسر شپ ویزا، اہم خبر جانیے ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی بیان بازی میں ملوث ہوکر بھارت اپنی ساکھ کو خود نقصان پہنچاتا ہے اور دنیا کو دکھا دیتا ہے کہ اس کے پاس کوئی ٹھوس دلیل نہیں۔ پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ بھارت خفیہ اور سرحد پار دہشت گردانہ نیٹ ورک چلاتا ہے۔ بھارت خطے کو اپنی بالادستی کے عزائم کی بنیاد پر یرغمال بنائے ہوئے ہے۔ سیکنڈ سیکرٹری مح...

وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

تصویر
 وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹو پر بات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے ٹیرف کےمعاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 تا 10 مئی چار روز میں پاکستانی افواج نے بہادری سے ہندوستان کو جنگ میں شکست دی، اللہ نے افواج پاکستان کو جو نصرت عطا فرمائی اس کا جتنا شکریہ اداکریں وہ کم ہے۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز

تصویر
 سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،فیصلے میں جسٹس صلاح الدین پنہور کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تبادلے کے بعد جج کو نئے جج کے طور پر نہیں لیا جا سکتا،اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے تبادلوں کیخلاف درخواست واپس لی،ہائیکورٹ بار نے تسلیم کیا یہ مفاد عامہ کی خلاف ورزی نہیں، سپریم کورٹ نے کہاکہ ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن میں واضح نہیں تھا کہ تبادلہ عارضی ہے یا مستقل،نوٹیفکیشن میں وضاحت کیلئے معاملہ دوبارہ بھیجا کیا گیا،ججز تبادلوں پر مشاورت عدلیہ سے ہی کی جاتی ہے،تبادلوں سے عدلیہ کی آزادی متاثر نہیں ہوتی۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ آرٹیکل 200 صدر مملکت کو ہائیکورٹ کے جج کا دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے،جج ٹرانسفر کا اختیار اپنی نوعیت میں آزادانہ ہے،تاہم ٹرانسفر کیساتھ کچھ حفاظتی اقدامات اور ضمانتیں بھی شامل ہیں۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اختیارات آئین کے کسی اور آرٹیکل پر منحصر نہیں ہیں،ٹرانسفر کی بنیادی شرط متعلقہ جج کی رضامندی لینا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ دوسرا اہم پہلو مشاورت کا عمل ہے،مشاورت...

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق ڈپٹی ر

تصویر
 سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق ڈپٹی رجسٹرار کی انٹرا کورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ ایک جج اپنی ہی عدالت کے دوسرے جج کیخلاف آرڈر جاری نہیں کرسکتا۔ تفصیلی فیصلہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا جس میں کہا گیاہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجراور آئینی بینچ کمیٹی ممبران کو توہین عدالت کا نوٹس برقرار نہیں رہ سکتا۔ سوال یہ ہےآئینی اور ریگولر کمیٹی میں شامل ججز کیخلاف توہین عدالت کارروائی ممکن ہےیا نہیں، آرٹیکل 199 کے تحت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کو انتظامی امور میں استثنیٰ حاصل ہے، ججز کو اندرونی اور بیرونی مداخلت سے تحفظ دیا گیا ہے، ایک ججز اپنی ہی عدالت کے کسی جج کیخلاف کسی قسم کی رٹ یا کارروائی نہیں کر سکتا۔ محمد اکرام چوہدری کیس فیصلے کے مطابق ججز کیخلاف کارروائی ممکن نہیں، عدلیہ جمہوری ریاست میں قانون کی حکمرانی کے محافظ کے طور پر بنیادی ستون ہے، طے شدہ ہے کہ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا جج اُسی عدالت کے جج کے سامنے جوابدہ نہیں، جب اعلٰی عدلیہ کا جج اپنے جج کیخلاف رٹ جاری نہیں کر سکتا تو توہین عدالت کی کارروائی کیسے کر سکتا ہے، سپریم کورٹ یا ہائی ...

Eکرکٹ کے افق پر چمکتے ستاروں کی تلاش،پی سی

تصویر
 E کرکٹ کے افق پر چمکتے ستاروں کی تلاش،پی سی بی نے ملک بھر کے سکولوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔  کا افتتاح کردیا،کریسنٹ ماڈل ہائیر سکول میں پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔     محسن نقوی کو کریسنٹ ماڈل سکول اور کریسنٹ گرائمرسکول کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایاگیا،اس موقع پر چیئرمین محسن نقوی نے ٹیموں کو پی سی بی کے کٹ بیگز دئیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے،پروگرام میں ملک بھر سے 391 سکولز حصہ لے رہے ہیں،پروگرام میں 175 سرکاری سکولز ،218 نجی سکولز شامل ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یوتھ سے نئے کرکٹ سٹارز کی تلاش ہے،امید ہے کہ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے ،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سکولز سے کرکٹ سٹارز اُبھریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام اہم

تصویر
 وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے قابل عمل منصوبوں پر کام کیا جائے۔  لندن سے زوم پر پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا اور ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے، جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، سیاحت اور قابل تجدید توانائی اہم شعبے ہیں، جن میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، تاکہ ہماری درآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی تمام اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے قابل عمل منصوبوں پر کام کیا جائے، قابل عمل منصوبوں کی نشاندہی کر کے ان کو عملی شکل دینے...

شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر

تصویر
 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہو سکتے، بھارت جھگڑالو پڑوسی کے بجائے اچھے ہمسائے کی طرح رہے۔ لندن میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاک بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے، اربوں ڈالر عوام کی ترقی و فلاح پر خرچ ہونے چاہئیں، پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں، ہمیں ساتھ رہنا ہے، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہو سکتے، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ اُنہوں نے برطانوی پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی معیشت میں معاونت ناقابلِ فراموش ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو سونے اور جواہرات میں بھی تولا جائے تو کم ہے، اس برس اوورسیز پاکستانیوں نے ساڑھے 48 ارب ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ برطانوی و دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی ملک کی...

سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ سے آنے والا

تصویر
 سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ سے آنے والا سیلابی ریلا آج لاڑکانہ کے سیہون بچاؤ بند سے ٹکرائے گا جس کے پیش نظر متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ دادو مورو پل پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث میہڑ اور دادو تحصیل کے کچے کے علاقے متاثر ہوگئے۔ نئوں گوٹھ میں زمیں داری بند میں شگاف پڑگیا جس کے نتیجے میں مزید 4 دیہات زیرِ آب آگئے، کپاس، تل اور دیگر فصلیں بھی متاثر ہوگئیں۔ ضلع میں سیلاب سے متاثرہ دیہات کی تعداد 46 تک پہنچ گئی۔ دیہات کا میہڑ اور دادو سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں:’’ آئندہ ماہ انتہائی اہم‘‘ سابق سیکرٹری خارجہ نے خبردار کر دیا ادھر دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر 24 گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں 24 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام نے آئندہ 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج پر پانی کے بہاؤ میں مزید کمی کا امکان ظاہر کردیا، حکام کے مطابق سیلابی ریلا پیر منگل تک کوٹری بیراج پہنچے گا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم ترین سٹریٹجک دفاعی معاہدہ

تصویر
 پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم ترین سٹریٹجک دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا چرچا اس وقت پوری دنیا میں ہے تاہم اب بھارت نے بھی اس پر رد عمل جاری کر دیاہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں، حکومت کو علم تھا کہ یہ پیش رفت، جو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری انتظام کو باضابطہ شکل دیتی ہے، زیر غور تھی۔ ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہم اس پیش رفت کے مضمرات کو اپنی قومی سلامتی کیساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی استحکام کے تناظر میں بھی دیکھ رہے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت بھارت کے قومی مفاد کے تحفظ اور ہر شعبے میں جامع قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم پر قائم ہے۔

کرکٹ ٹیم آج متحدہ عرب امارات کے خلاف

تصویر
 پاکستانی کرکٹ ٹیم آج متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کا میچ کھیلنے کے لیے پر امید ہے۔ پاکستان ٹیم ذرائع کا کہنا ہےکہ آج یو اے ای کے ساتھ ہونے والے میچ کی تیاریاں مکمل ہیں اور میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ ٹیم ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم اینڈی پائیکرافٹ کے بغیر ہی میچ کھیلے گی، اینڈی پائیکرافٹ بطور ریفری قبول نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سابق پاکستانی سٹار کرکٹر کے اینڈی پائی کرافٹ بارےمزید ہوشربا انکشافات دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے میچ میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان ہے۔  واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میچز سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے اور پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پائیکرافٹ کونہ ہٹانےکی صورت میں پاکستان بقیہ میچز نہ کھیلنےکے مؤقف پر قائم ہے۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا

تصویر
 پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایک خود مختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے، قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) فورم پر قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطرکے دوست، برادر ملک کے طور پر پاکستان نے فعال کردار ادا کیا ہے کیونکہ پاکستان ہمیشہ سے ہی امن کا خواہاں ہے۔ نائب وزیر اعظم کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں کی صرف مذمت ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس کے خلاف واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا ہے۔ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے عوام انتہائی مشکل وقت گزار رہے ہیں، غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری ہے، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، امت مسلمہ اسرائیلی جارحیت کے خ...

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقہ لکی مروت اور بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران

تصویر
 سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقہ لکی مروت اور بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 31 بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف دو الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں مجموعی طور پر 31 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کا اچانک انتقال،موت کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی لکی مروت میں کارروائی کے دوران خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 14 بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کسی بھی بھارتی سرپرست خوارج کے خاتمے کے لیے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کی لعنت کو مکمل طور پرختم کیا جائےگا۔

خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں

تصویر
 خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی اسپانسرڈ 35 فتنۃ الخوارج دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 12 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 سے 13 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارت کے پراکسی نیٹ ورک فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 35 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ دوسری کارروائی ضلع جنوبی وزیرستان میں کی گئی، جہاں مزید 13 دہشت گرد مارے گئے، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پاک سرزمین کے 12 بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہو گئے ۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد ان علاقوں میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ انٹیلی جنس رپورٹس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان دہشت گرد کارروائیوں میں افغان شہری براہِ راست ملوث تھے اور افغان سرزمین کا پاکستا...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میج

تصویر
 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میج ر عزیز بھٹی شہید کی دلیرانہ مزاحمت اور بے مثال شجاعت دشمن کیلئے صدیوں کا سبق ہے۔ میجر عزیز بھٹی کے یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ان کی جرأت، دلیری اور وطن سے محبت کی داستان تاریخ کے سنہرے اوراق میں ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید کی جرأت اور دلیری نے مکار دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، انہوں نے اپنے لہو سے وفا کی وہ داستان لکھی جو تاریخ کے سینے پر نقش ہو چکی ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم اس عظیم سپاہی کو سلام پیش کرتی ہے جو ہمیشہ کیلئے امر ہوگیا، لاہور پر دشمن کی یلغار کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑا ہونے والا یہ بہادر افسر آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔

پنجاب میں سیلاب کے باعث متعدد بستیاں زیر

تصویر
 جنوبی پنجاب میں سیلاب کے باعث متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں،ہزاروں گھر اورکھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں،دریائے ستلج، راوی اور چناب سے آنے والے سیلابی ریلوں نے ملتان، مظفر گڑھ، لیاقت پور اور رحیم یار خان کے اضلاع کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملتان کے قریب بستی بہاراں میں سرکاری حفاظتی پشتے ٹوٹ گئے جبکہ اوچ شریف شہر کو سیلاب سے بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالا گیا ہے۔ اس شگاف کے نتیجے میں موضع جھنبو، نورجہ بھٹہ، کوٹلہ، بہادر پور اور صابرہ سمیت مشرقی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ملتان کے قریب شیر شاہ پشتے پر اگرچہ پانی کا بہاؤ بدستور برقرار ہے تاہم شیر شاہ حفاظتی بند توڑنے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے کیونکہ جلال پور پیر والا میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ اب ٹل گیا ہے۔ ہیڈ پنجند میں پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہوگئی ہے، اس وقت ایک طاقتور سیلابی لہر 607,000 کیوسک لے کر اس پوائنٹ سے گزر رہی ہے۔

پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلے سندھ میں

تصویر
 پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلے سندھ میں داخل ہوگئے، مظفر گڑھ علی پور کے علاقے سیت پور میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے، 2 افراد کو بچا لیاگیا،ایک بچے کی لاش نکال لی گئی جبکہ 5 کی تلاش جاری ہے۔   تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلے سندھ میں داخل ہو گئے۔ہیڈ پنجند پر بہاؤ بڑھ کر 4لاکھ75ہزار کیوسک ہوگیا، گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہوگئی ۔ گڈو بیراج پر 4 لاکھ 43 ہزار اور سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، پانی کا لیول کم کرنے کیلئے بیراج کے تمام گیٹ کھول دیئے گئے۔ مظفر گڑھ میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے مظفر گڑھ علی پور کے علاقے سیت پور میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے، 2 افراد بچا لیے گئے۔ ایک بچے کی لاش نکال لی گئی جبکہ 5 کی تلاش جاری ہے۔ لودھراں میں سیلاب میں پھنسے 3لڑکےریسکیو لودھراں میں حفاظتی بند ٹوٹنے پر حیات پور، مراد پور اور پیپل والا سمیت متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں،سیلاب میں پھنسے تین لڑکوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

عدالت نے سانحہ نو مئی لاہور کے ایک اور مقدم

تصویر
 عدالت نے سانحہ نو مئی لاہور کے ایک اور مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مقدمہ سے بری کر دیا گیا جبکہ یاسمین راشد سمیت 18 رہنمائوں کو سزائیں سنا دی گئیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 109/23 کا فیصلہ سنایا جس میں 47 گواہان نے شہادت ریکارڈ کرائی۔ مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 51 ملزمان نامزد تھے، مقدمہ کے 12 ملزمان دوران ٹرائل غیر حاضری پر اشتہاری ہو چکے ہیں، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنائی۔ خدیجہ شاہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی، ملزمہ افشاں طارق اور روبینہ جمیل کو مقدمہ سے بری کر دیا گیا، عدالت نے 21 ملزمان کو بری کیا جبکہ 18 ملزمان کو سنا سنائی گئی ہیں۔ صنم جاوید سمیت 12 ملزمان کو عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے، عدالت نے ہی ٹی آئی رہنما روہینہ الیاس کو بری کر دیا، ملزمہ روہینہ الیاس پی ٹی آئی کے مفرور رہنما زبیر نیازی کی اہلیہ ہیں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ

تصویر
 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی سمت درست اور ملکی ترقی کا سفر تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز بلندی کے نئے ریکارڈز قائم ہونے پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بازار حصص کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی ترقی کا سفر معاشی ٹیم کی محنت کی وجہ سے جاری و ساری ہے، حال ہی میں چین کے نجی شعبے کے ساتھ پاکستان کی نجی کمپنیوں کے اربوں ڈالر کے معاہدے و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،انڈیکس1 لاکھ 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا،ڈالربھی سستا وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزیدکہاکہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے سے صنعتیں لگیں گی، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے، ملکی معاشی سمت کی بہتری اور ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے معاشی ٹیم کی کوششیں قابل ست...

پاک فضائیہ نے یوم شہدا 7 ستم

تصویر
 پاک فضائیہ نے یوم شہدا 7 ستمبر کو ملک بھر میں ایئر فورس کے تمام اڈوں پر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو نے کہا کہ پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دن کا آغاز خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے ہوا جو 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا سمیت قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام جانبازوں کے نام منسوب تھی۔ ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل نے پاک فضائیہ کی قربانیوں، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی شاندار روایات کو اجاگر کیا اور کہا کہ یومِ شہدا ہماری مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری اور قربانی کے جذبے کی علامت ہے۔

سکھر میں یومِ دفاع کی مرکزی تقریب میں 300

تصویر
 سکھر میں یومِ دفاع کی مرکزی تقریب میں 300 فٹ اونچا، 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا۔ یومِ دفاع کے موقع پر دادو، عمر کوٹ اور جامشورو سندھ یونیورسٹی میں بھی ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا،حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، کوٹ ادو میں بھی یوم دفاع پر جلوس، ریلیاں اور پاک فوج زندہ آباد پاکستان کے نعرے بلند کیے گئے۔ ادھر سیالکوٹ میں یوم دفاع کے موقع پر سیالکوٹ قلعہ پر ہلال استقلال کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی،وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس تقریب سے خطاب میں کہا کہ بنیان المرصوص آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

بھارت سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا دریائے چناب میں داخل ہوگیاجبکہ دریائے چناب کے علاوہ راوی

تصویر
 بھارت سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا دریائے چناب میں داخل ہوگیاجبکہ دریائے چناب کے علاوہ راوی اور ستلج میں بھی کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں دوبارہ اضافہ ہونے لگاہے،ہیڈ بلوکی کے مقام پر چناب پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے، پانی کا بہاؤ 6 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرنے پر ہیڈ خانکی کے قریب پہلا شگاف ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب نے ہولناک تباہی مچا دی ہے، دریائے ستلج، راوی اور چناب میں خطرناک حد تک طغیانی، اور گجرات شہر میں اربن فلڈنگ نے شہری و دیہی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔

بھارت نے ستلج کے بعد دریائے توی میں بھی پانی چھوڑ

تصویر
 بھارت نے ستلج کے بعد دریائے توی میں بھی پانی چھوڑ دیا جس کے باعث دریائے توی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ وزارت آبی وسائل نے اطلاع ملتے ہی ایک دن میں دوسرا ہنگامی الرٹ جاری کر دیا اور 28 اداروں کو ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کاکہناہے کہ انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور دریائے توی میں ہائی فلڈ کا خطرہ موجود ہے، جموں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں،شمالی پنجاب میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا،دریائے چناب میں صرف ایک گھنٹے میں ساٹھ ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا ہے، ہیڈ مرالہ سے تریموں تک دس لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر چکا ہے، نالہ ڈیک نے سیالکوٹ، نارووال اور پسرور کو متاثر کیا جبکہ اب ان علاقوں میں مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں ہائی فلڈ کی صورتحال برقرار ہے، میلسی، بہاولپور اور بہاولنگر سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی خطرناک اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 77 ہزار کی...

افغان ہلال احمر کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے

تصویر
 افغان ہلال احمر کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے و الے زلزلے سے اموات کی تعداد 1400سے زائد ہوگئی ہے جب کہ زلزلے سے 3251 افراد زخمی ہیں اور 8 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں۔ افغانستان کے سرکاری میڈیا کا بتانا ہےکہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبے کنڑ میں ہوا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:فصلیں تباہ،حکومت آنیوالے حالات سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کرے :جمشید اقبال چیمہ رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا اور تقریباً 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا

تصویر
 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، ملک میں جاری دہشتگردی کے حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او شاندار میزبانی اور بھرپور انتظامات پر صدر اور حکومت چین کے شکرگزار ہیں، ازبکستان اور کرغزستان کو ان کے یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) علاقائی تعاون و انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیرپا عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین کی کامیابیاں صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ اور بصیرت افروز قیادت کا نتیجہ ہیں، چین کی عالمی قیادت ایس سی او ہی نہیں بلکہ دیگر نمایاں اقدامات میں بھی نظر آتی ہے، پاکستان ہمیشہ کثیرالجہتی، مکالمے اور سفارت کاری کی طاقت پر یقین رکھتا ہے، کسی بھی ملک کے لیے خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں، پاکستان ایس سی او اراکین اور ہمسایہ ممالک کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور تمام بین الاقوامی و دوطرفہ معاہدوں کا پاسدار ہے۔