اشاعتیں

اگست, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف س

تصویر
 صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دے دی ۔ علاوہ ازیں حکومت بلوچستان نے اپنے نان ایکس آفیشیو رکن کو تبدیل کرتے ہوئے محفوظ علی خان کو این ایف سی میں نامزد کیا تھا جس کی صدر نے باضابطہ منظوری دے دی، اس منظوری کے ساتھ ہی پچھلی نامزدگی منسوخ ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب سے 15 لاکھ 16 ہزار لوگ متاثر، 30 افراد جاں بحق ہوئے: مریم اورنگزیب ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کریمنل لاز ترمیمی بل 2025ء کی بھی توثیق کر دی ہے، اس طرح صدر نے ایک ہی دن میں این ایف سی کی تشکیل نو اور اہم قانون سازی پر حتمی منظوری دیدی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق

تصویر
 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کافی سال کے بعد سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی، پاکستان کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جولائی میں امریکا گیا، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی سربراہی ہمارے پاس تھی، کئی سالوں سے سیکیورٹی کونسل میں کوئی قرارداد متفقہ منظور نہیں ہو رہی تھی، کافی سالوں کے بعد سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی، اب یہ ہماری قرارداد مختلف فورمز پر کوٹ ہورہی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے میں نے جو بیان دیا اس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا، میری ملاقات اقوام متحدہ کے صدر اور سیکریٹری جنرل سے بھی ہوئی، فلسطین، کویت، بنگلادیش، سعودی عرب، تھائی لینڈ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ سے میری ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بات کی، مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، امریکا کے بعد برطانیہ کا دورہ کیا اس کے بعد افغانستان کا دورہ کیا، بنگلادیش کا بھی دور...

وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور

تصویر
 وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور بیلاروس کے وزیر داخلہ آئیوین کبراکوف نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ پاکستان اور بیلاروس کے مابین سکلڈ ورک فورس کو روزگار کی فراہمی سے متعلق ایم او یو کے تحت پاکستانیوں کو بیلاروس میں روزگار کی فراہمی کے حوالے سے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔ پاکستانی ورکرز کے بیلاروس میں حقوق کے تحفظ کے حوالے سے جامع فریم ورک بنایا جائے گا، ٹیکسٹائل، توانائی اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں ابتدائی طور پر پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ ایم او یو کے مطابق پاکستانی ہنر مند کارکنوں کی تربیت اور بھرتی کے لیے لیبر موبیلٹی کوریڈورز قائم کیے جائیں گے،بیلاروس میں روزگار کے لیے پاکستانیوں کی پیشہ ورانہ اور لسانی تربیت کے لیے پائلٹ پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔ بیرون ملک روزگار کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے مائیگرنٹ ریسورس سینٹرز قائم کیے جائیں گے،منتخب پاکستانی ورکرز فیملی کے ہمراہ بیلاروس جاسکیں گے، ایم او یو پر عملدرآمد کیلئے پاکستان اور بیلاروس کے مابین جوائنٹ ٹیکنیکل گروپ قائم کیا جائے گا۔

صدر ولادی میر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف

تصویر
 روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف کی اگلے ہفتے ملاقات طے پاگئی۔ ذرائع کے مطابق روسی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات اگلے ہفتے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کی سائیڈ لائن پر ہوگی۔ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کا فروغ ایجنڈے میں شامل، خطے کی سلامتی کے امور اور عالمی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے، ترک صدر اردوان، آزربائیجانی صدر الہام علیوف اور دیگر سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین پہنچیں گے۔

کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں

تصویر
 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ مالی سال 2024-25 کے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے 29 اگست 2025 تک جمع کرائیں۔ ترجمان کے مطابق یہ گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 204 اور 210 اور الیکشن رولز 2017 کے قواعد کے تحت جمع کرانا لازمی ہیں، گوشوارے فارم ڈی پر مکمل تفصیلات کے ساتھ اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے تصدیق شدہ ہونے چاہئیں۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ہر جماعت کو اپنی آمدن و اخراجات، اثاثہ جات و واجبات اور فنڈنگ کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، 1 جولائی 2024 سے 30 جون 2025 تک کے بینک اکاؤنٹس کی مکمل اسٹیٹمنٹس منسلک کرنا بھی لازمی ہے۔

سہیل الزرعونی کی جانب سے پاکستانی سفیر کے اعزاز میں خصوصی ڈنر کا اہتمام

تصویر
 سہیل الزرعونی کی جانب سے پاکستانی سفیر کے اعزاز میں خصوصی ڈنر کا اہتمام دبئی، متحدہ عرب امارات – 24 اگست 2025: معروف سماجی شخصیت اور بزنس مین سہیل الزرعونی نے اپنے رہائش گاہ جمیرا میں پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی کے اعزاز میں ایک خصوصی نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا۔ یہ شام مہمان نوازی، ثقافتی تبادلے اور مثبت مکالمے کے لیے ایک یادگار موقع ثابت ہوئی۔ مکالمے اور تعلقات کا فروغ اس تقریب کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ شرکاء نے بزنس، کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر کھل کر اور بامقصد گفتگو کی۔ دوستانہ اور پُرسکون ماحول میں ہونے والی اس ملاقات نے مختلف صنعتوں اور کمیونٹیز کے درمیان نئے روابط قائم کرنے کی راہیں ہموار کیں۔ نمایاں شرکاء ڈنر میں کاروبار، فنون اور سفارتکاری سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شریک ہوئیں جن میں شامل تھے: سعد حق، گروپ سی ای او ایچ اینڈ ایس پراپرٹیز و رئیل اسٹیٹ چوہدری عاطف اے قیوم، ہیڈ آف سیلز، ایچ اینڈ ایس رئیل اسٹیٹ شیخ ن...

پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنشپ میں مُلک بھر

تصویر
 پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنشپ میں مُلک بھر سے طلبا کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 6 ہفتوں پر مشتمل سمر انٹرنشپ - 2025 میں 33 شہروں کے 6500 سے زائد طلبا نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سمر انٹرنشپ پروگرام میں ملک بھر کے 150 سے زائد سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں سے طلبا نے شرکت کی۔ تعلیم و تربیت سے بھر پور سمر انٹرنشپ میں ملک کی نامور شخصیات کی طلبا سے خصوصی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔ سمر انٹرنشپ کے طلبا نے پی ایم اے کاکول، این سی ٹی سی پبی،پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ سمیت متعدد فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔ آؤٹ ڈور ویزٹس سے طلبا نے پاک افواج کی آپریشنل تیاریوں اور صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سمر انٹرنشپ کے طلبا کی خصوصی نشستوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ سمر انٹرنشپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ

تصویر
 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی پر عمل جاری ہے، بھارت نے امریکا سے درخواست کی تھی، پاکستان نے کسی سے رابطہ نہیں کیا تھا، امریکا سے فون آیا تو بتادیا تھا کہ پاکستان کبھی بھی جنگ نہیں چاہتا تھا، واضح کردیا تھا کہ بھارت کے ساتھ کسی ایک نکاتی ایجنڈے پر بات نہیں ہوگی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت جامع مذاکرات کیلئے تیار ہیں، پاک بھارت جنگ بندی پر عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنگ بندی کیلئے بھارت نے امریکا سے درخواست کی تھی، جنگ بندی کیلئے مجھے امریکا سے فون آیا تھا، میں نے واضح کردیا تھا کہ پاکستان جنگ چاہتا ہی نہیں تھا، ہم نے کسی سے نہیں کہا تھا کہ ہمیں بھارت کے ساتھ بٹھائیں، کسی نیوٹرل مقام پر مل بیٹھنے کیلئے بات کی گئی تھی، میں نے کہا تھا کہ اگر نیوٹرل مقام پر میٹنگ ہوگی تو کرلیں گے۔

کے وزیرِ تجارت کا بنگلہ دیش کا چار روزہ سرکاری

تصویر
 پاکستان کے وزیرِ تجارت کا بنگلہ دیش کا چار روزہ سرکاری دورہ آغاز ڈھاکا: پاکستان کے وزیرِ تجارت جام کمال خان بدھ کے روز چار روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے۔ ڈھاکا آمد پر ان کا پرتپاک استقبال مشیرِ تجارت شیخ بشیر الدین اور پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش عمران حیدر نے کیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مقاصد کے تحت کیا جا رہا ہے۔ جام کمال خان کے اس دورے کے دوران مختلف حکومتی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں اقتصادی روابط کو فروغ دینے کی جانب اہم قدم تصور کیا  جا رہا ہے۔

پاکستان اور ترکی کے تعلقات میں نیا سنگِ میل وزیرِاعظم یوتھ

تصویر
 پاکستان اور ترکی کے تعلقات میں نیا سنگِ میل وزیرِاعظم یوتھ پروگرام اور ترک طلبہ وفد کی ملاقات وزیرِاعظم آفس (PMO) میں منگل کے روز ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں وزیرِاعظم یوتھ پروگرام اور ترکی کی معروف تنظیم ترکش معارف فاؤنڈیشن (TMF) کے نمائندہ طلبہ وفد نے شرکت کی۔ اس ملاقات کو پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے ترک وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات اخوت، اعتماد اور تاریخی بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ترکی نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان ثقافتی رشتے نہایت گہرے ہیں۔ ملاقات کے اہم نکات وفد اور یوتھ پروگرام کے درمیان یوتھ کلچرل ایکسچینج پروگرام پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جو نوجوانوں کو تعلیم، زبان، ثقافت اور تفریحی سرگرمیوں میں باہمی تعاون کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے طلبہ کو ایک دوسرے کی ثقافت اور تعلیمی نظام سے قریب تر کرنا ہے تاکہ وہ ...

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کرتے ہوئے

تصویر
 چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ چین اوربھارت کو ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھنا چاہیے،دشمن یا خطرہ نہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کے اعلیٰ سفارتکار پیر کو بھارت پہنچے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی اور توقع ہے کہ وہ اپنے3 روزہ دورے کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بھارت ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھیں، دشمن یاخطرہ نہیں۔ چین اوربھارت کو درست اسٹریٹجک مفاہمت قائم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہم آہنگی، باہمی فائدے کے اصول کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

9 مئی کے مقدمات میں گرفتار سابق گورنر

تصویر
 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار سابق گورنر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کو مہروں اور کندھے کی تکلیف کے باعث چیک اپ کیلئے جناح ہسپتال لایا گیا ۔  تفصیلات کے مطابق گرفتار سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو جیل سے جناح ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق گورنر و پی ٹی آئی رہنما عمر چیمہ کو مہروں اور کندھے کی تکلیف لاحق ہے ۔ سابق گورنر عمر چیمہ کا چیک اپ اور ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے

تصویر
 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر کے یومِ آزادی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا۔ کوئٹہ میں دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ 14 اگست کو خودکش حملہ آور ان معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے تھے، جو یومِ آزادی منا رہے تھے۔ انہوں نے سیکیورٹی اداروں، محکمہ انسداد دہشتگردی بلوچستان اور پولیس کو صوبے کو بڑی تباہی سے بچانے پر سراہا، انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو گرفتار کیا گیا، یہ پاکستان اسٹڈیز کا لیکچرار ہے، اندازہ کریں کہ کتنے بچوں کو اس نے ورغلایا ہوگا، یہ شخص دہشت گردوں کا علاج اپنے گھر پر کرواتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، اس طرح پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ ہماری ایجنسیاں، حکومت اور ہر کوئی پریشان ہے، اس دہشتگردی کو کچھ اور نام دیا جاتا ہے، ایسے لوگ جن کے رشتہ دار کسی عسکریت پسند تنظیم کا حصہ بنتے ہیں تو ان کے اہل خانہ کسی کو اطلاع نہیں دیتے، حالاں کہ ایسے لوگ تربیت لے کر واپس گھر بھی آتے ہوں گے...

خیبرپختونخوا کے علاقے بٹ خیلہ میں جےیوآئی کے ضلعی

تصویر
 خیبرپختونخوا کے علاقے بٹ خیلہ میں جےیوآئی کے ضلعی امیر مفتی کفایت کے گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ان کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے اپنے ہی گھر والوں پر فائرنگ کر دی ،فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی، اہلیہ ، بیٹی اور بیٹاجاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں :سیمنٹ کی قیمت میں بڑی کمی لیویزحکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کےبیٹے نےکی،واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا،ریسکیو حکام نےلاشیں اور زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیں ہیں،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی حالت خطرے سے باہرہے۔

حج 2026: بینک برانچیں ہفتہ 16 اگست کو بھی کھلی رہیں گی، درخواستوں کی وصولی جاری*

تصویر
 **حج 2026: بینک برانچیں ہفتہ 16 اگست کو بھی کھلی رہیں گی، درخواستوں کی وصولی جاری** اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں نامزد بینکوں کی برانچیں ہفتہ، 16 اگست 2025 کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی تاکہ حج 2026 کے خواہشمند افراد اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں۔ یہ فیصلہ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر کیا گیا ہے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے، خصوصاً ان افراد کو جو مصروفیات یا دیگر وجوہات کی بنا پر ہفتہ وار دنوں میں بینک نہیں جا سکتے۔ وزارت کے مطابق اب تک حکومت کی حج اسکیم 2026 کے تحت 91,300 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ 37,000 سے زائد نشستیں اب بھی دستیاب ہیں۔ درخواستیں 16 اگست تک یا کوٹے کی تکمیل تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، “جیسے ہی دستیاب نشستیں مکمل ہوں گی، درخواستوں کی وصولی فوری طور پر بند کر دی جائے گی۔”  حج پیکجز کی تفصیلات: اس سال کی سرکاری حج اسکیم کے تحت دو اقسام کے پیکجز پیش کیے جا رہے ہیں: * **طویل دورانیہ**: 38 تا 42 دن * **مختصر دورانیہ**: 20 تا 25 دن اخراجات کی ح...

CAIE کے جون 2025 کے نتائج کا اعلان، پیپر لیکس پر باضابطہ تحقیقات اور مفت ری سِٹس کا اعلان

تصویر
  CAIE کے جون 2025 کے نتائج کا اعلان، پیپر لیکس پر باضابطہ تحقیقات اور مفت ری سِٹس کا اعلان اسلام آباد: کیمبرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (CAIE) نے جون 2025 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر CAIE پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر، عظمٰی یوسف نے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: "جون 2025 کے نتائج حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو دل سے مبارکباد! آپ کی محنت، لگن اور غیر معمولی استقامت — خاص طور پر خطے میں جاری کشیدگی اور مبینہ پیپر لیکس کے باوجود — واقعی قابلِ تعریف ہے۔" پیپر لیکس پر باضابطہ تحقیقات کا آغاز CAIE نے اعلان کیا ہے کہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے واقعات پر باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ یہ تحقیقات حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔ متاثرہ طلبہ کے لیے مفت ری سِٹس کا موقع CAIE نے ان طلبہ کے لیے ایک اہم اعلان بھی کیا ہے جو پیپر لیکس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان طلبہ کو نومبر 2025 کی امتحانی سیریز میں مفت سلیبس انٹری ری سِٹس کی پیشکش کی گئی ہے۔ یہ سہولت ان تمام طلبہ ...

یومِ آزادی کی خوشی میں پی آئی اے اور نجی ایئرلائن کا کرایوں پر 14 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان

تصویر
  یومِ آزادی کی خوشی میں پی آئی اے اور نجی ایئرلائن کا کرایوں پر 14 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان لاہور: پاکستان کے 77ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) نے مسافروں کے لیے ایک خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔ قومی ایئرلائن نے 14 اگست کو سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے کرایوں پر 14 فیصد خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رعایت نہ صرف اندرونِ ملک پروازوں بلکہ سعودی عرب، خلیجی ممالک، متحدہ عرب امارات (UAE) اور کویت جانے والی پروازوں پر بھی لاگو ہوگی۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، یہ اقدام یومِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے اور مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ کہاں سے خریدی جا سکتی ہے ٹکٹ؟ یہ رعایتی ٹکٹیں ملک بھر کے پی آئی اے کے ریزروریشن دفاتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں، جن میں لاہور سمیت تمام بڑے شہروں کے دفاتر شامل ہیں۔ نجی ایئرلائن کی جانب سے بھی رعایت کا اعلان یومِ آزادی کی تقریبات میں حصہ لیتے ہوئے ایک نجی ایئرلائن نے بھی 14 فیصد کرایوں کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ رعایت اندرونِ ملک پروازوں اور UAE جانے والی فلائٹس پر لاگو ہوگی۔ یہ خصوصی آفر ...

قازقستان کی پاکستان کو سنٹرل ایشیا تک نئی تجارتی راہداریوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی پیشکش

تصویر
  قازقستان کی پاکستان کو سنٹرل ایشیا تک نئی تجارتی راہداریوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی پیشکش اسلام آباد، 10 اگست — قازقستان کے سفیر برائے پاکستان، عزت مآب یرزھان کیستافن (Yerzhan Kistafin) نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے ذریعے وسطی ایشیائی ریاستوں تک نئی تجارتی راہداریوں کی تعمیر کے لیے مکمل سرمایہ کاری فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ منصوبہ موجودہ مشکل زمینی راستوں کے متبادل کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے، تاکہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ و علاقائی تجارت کو فروغ حاصل ہو۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران کہی۔ پریس ریلیز کے مطابق، قازقستان کے صدر رواں سال نومبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نمایاں پیش رفت کا باعث بنے گا۔ نئی تجارتی راہداریوں کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس کا قیام سفیر یرزھان کیستافن نے بتایا کہ قازقستان پاکستان کے ساتھ تجارت کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دورے سے قبل "کمرس" (Commerce) اور "ٹران...

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 282ویں عرس کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

تصویر
حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 282ویں عرس کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان آباد: سندھ حکومت نے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 282ویں سالانہ عرس کے موقع پر ہفتہ، 9 اگست 2025 کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور عدالتیں بند رہیں گی۔ سندھ ہائی کورٹ اور اس کی تمام بینچز بشمول کراچی، سکھر، لاڑکانہ اور حیدرآباد، نیز تمام ماتحت عدالتیں بھی اس دن بند رہیں گی۔ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہفتہ، 9 اگست کو بھٹ شاہ میں ہو گا، جس کا افتتاح سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری اور صوبائی وزیرِ ثقافت سید ذوالفقار شاہ کریں گے۔ سندھ حکومت کی جانب سے عرس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عرس کی تقریبات اور ثقافتی رنگ عرس کے دوران مختلف روایتی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں شامل ہیں: روایتی گھڑ دوڑ ثقافتی میلہ ملھ کا مقابلہ (ملکھڑا) ادبی کانفرنس زرعی نمائش یہ تقریبات سندھ کی روحانی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ہر سال ہزاروں زائرین کو بھٹ شاہ کی طرف راغب کرتی ہیں۔ س...

دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے کیریئر فیئر 2025، 600 سے زائد ملازمتوں کی پیشکش

تصویر
  دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے کیریئر فیئر 2025، 600 سے زائد ملازمتوں کی پیشکش  پاکستان قونصلیٹ دبئی اور "نیو ہورائزن" کے اشتراک سے 6 اور 7 اگست کو کیریئر فیئر 2025 کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے 600 سے زائد پیشہ ور ڈرائیورز کی ملازمتوں کے مواقع پیش کیے گئے۔ یہ دو روزہ کیریئر فیئر مختلف کمپنیوں کے لیے واک اِن انٹرویوز پر مشتمل تھا، جہاں امیدواروں کو موقع دیا گیا کہ وہ براہِ راست اپنی قابلیت کا مظاہرہ کریں۔ مجموعی طور پر 476 اہل امیدواروں نے انٹرویوز میں شرکت کی، جن میں سے 311 کو اگلے مرحلے یعنی سڑک پر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔ تمام امیدواروں کے لیے لازم تھا کہ ان کے پاس متحدہ عرب امارات کا ڈرائیونگ لائسنس ہو، جو کم از کم چھ ماہ پرانا ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ، انگریزی زبان میں بنیادی گفتگو کی مہارت اور امارات کی سڑکوں کے نیٹ ورک سے متعلق معقول معلومات بھی درکار تھیں۔ کیا کچھ پیش کیا جا رہا ہے؟ جو امیدوار ڈرائیونگ ٹیسٹ میں کامیاب ہوں گے، اُنہیں مسابقتی تنخواہوں پر ملازمت کی پیشکش کی جائے گی، جس میں میڈیکل انشورنس اور رو...

مراکش اور پاکستان کے درمیان تعلقات: دوستی، تعاون اور مشترکہ مستقبل کی جانب ایک مضبوط قدم

تصویر
  مراکش اور پاکستان کے درمیان تعلقات: دوستی، تعاون اور مشترکہ مستقبل کی جانب ایک مضبوط قدم مراکش اور پاکستان کے درمیان تعلقات تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور سفارتی بنیادوں پر قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں پاکستانی سفیر جناب حماد علی گیلانی نے مراکش کے ساتھ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک جامع انٹرویو دیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہا گیا۔ سفارتی تعلقات میں بہتری سفیر گیلانی کے مطابق پاکستان اور مراکش کے تعلقات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین پر مبنی "دوستانہ اور باہمی احترام" پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک بین الاقوامی فورمز جیسے اقوام متحدہ اور او آئی سی (OIC) میں مل کر کام کرتے ہیں۔ فوجی اور تجارتی تعاون پاکستان اور مراکش کے درمیان فوجی سطح پر بھی تعاون جاری ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کی افواج مشترکہ تربیت اور دفاعی مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ تجارتی میدان میں اگرچہ تعاون فی الحال محدود ہے، مگر اس میں بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ پاکستانی سرمایہ کار مراکش میں نئی فیکٹریاں لگانے کے امکانات پر...

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا 2025 سیزن کا شاندار آغاز:

تصویر
  پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا 2025 سیزن کا شاندار آغاز: آئرلینڈ کے خلاف تین میچز کی T20I سیریز کا آغاز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج بدھ، 6 اگست 2025 سے آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل T20 انٹرنیشنل (T20I) سیریز سے اپنے بین الاقوامی کرکٹ سیزن کا آغاز کر رہی ہے۔ یہ میچز کلونٹارف کرکٹ کلب گراؤنڈ، ڈبلن میں 7، 8 اور 10 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 8 بجے شروع ہوں گے۔ پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ: تاریخی پس منظر پاکستان اور آئرلینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان یہ پانچویں دوطرفہ T20I سیریز ہے۔ اب تک دونوں ٹیمیں دو، دو سیریز جیت چکی ہیں، تاہم مجموعی طور پر پاکستان کو برتری حاصل ہے جس نے 19 میں سے 15 میچز جیتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کی آخری T20I ٹکر 2023 کے ICC ویمنز T20 ورلڈ کپ میں ہوئی تھی، جہاں پاکستان کی اوپنر مونیبہ علی نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے پاکستان کو 70 رنز سے فتح دلائی تھی۔ یہ پاکستان ویمنز کی تاریخ میں پہلی T20I سنچری تھی۔ پاکستان اسکواڈ: نوجوان ٹیلنٹ اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج پاکستان ٹیم نے 17 روزہ اسکلز ٹریننگ کیمپ اور پھر حنفی محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، کراچی میں پان...

پاکستان کی پہلی بین الاقوامی فیری سروس کی منظوری

تصویر
  پاکستان کی پہلی بین الاقوامی فیری سروس کی منظوری – ایک تاریخی سنگِ میل  وزارتِ بحری امور نے ایک تاریخی اقدام کے تحت پہلی بار بین الاقوامی فیری آپریٹر "سی کیپرز" کو پاکستان سے ایران اور خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے ممالک، خصوصاً متحدہ عرب امارات (UAE) کے لیے فیری سروس چلانے کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔ علاقائی رابطوں کے فروغ کی جانب ایک نیا قدم یہ منظوری ایک اعلیٰ سطحی لائسنسنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد دی گئی، جس میں وزارتِ دفاع، خارجہ، داخلہ، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور پورٹ اینڈ شپنگ اتھارٹیز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور، محمد جنید انور چوہدری نے اس فیصلے کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وژن اور قومی میری ٹائم پالیسی کے عین مطابق قرار دیا۔ اقتصادی سرگرمیوں اور مذہبی سیاحت میں اضافہ یہ فیری سروس نہ صرف پاکستان کے سمندری راستوں کو فعال بنائے گی بلکہ ایران اور عراق جانے والے زائرین ، خلیجی ممالک میں مقیم محنت کشوں اور سیاحوں کے لیے سستا اور آسان ذریعہ سفر فراہم کرے گی۔ وزیر کے مطابق، یہ سروس فضائی سفر کے مقابلے میں کم لاگت ہوگی اور زمینی راستوں...

پاکستانی ثقافت کا جشن – دبئی میں پاکستان ایسوسی ایشن کی شاندار تقریب

تصویر
  پاکستانی ثقافت کا جشن – دبئی میں پاکستان ایسوسی ایشن کی شاندار تقریب دبئی میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک یادگار اور دلچسپ تجربہ منتظر ہے، جہاں Pakistan Association Dubai نے ایک بھرپور ثقافتی میلہ منعقد کیا ہے جو پاکستانی ورثے، کمیونٹی کے اتحاد اور خاندانی تفریح کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔ تقریب کی جھلکیاں پاکستان ایوارڈز تقریب – کامیابیوں کا اعتراف تقریب کا مرکزی جزو Pakistan Awards Ceremony ہے، جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پاکستانیوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ یہ ایوارڈز کامیاب پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف اور نئی نسل کے لیے ایک مشعل راہ ہیں۔ موسیقی اور فن کا رنگ – مشہور فنکاروں کی پرفارمنس شرکاء کو دلکش لائیو پرفارمنسز کا لطف اٹھانے کا موقع ملے گا، جہاں معروف پاکستانی فنکار اپنی آواز اور فن سے محفل کو گرما دیں گے۔ یہ موسیقی اور تفریح کا ایک شاندار امتزاج ہوگا جو ہر عمر کے افراد کو پسند آئے گا۔ بچوں کے لیے تفریحی اور تعلیمی سرگرمیاں بچوں کے لیے خصوصی Children’s Activities Zone قائم کیا گیا ہے جہاں وہ مختلف کھیلوں، تعلیمی سرگرمیوں اور تفریح س...

پاکستان تحریک انصاف (بانی پی ٹی آئی )

تصویر
  پاکستان تحریک انصاف (بانی پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی،بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں سے رابطے کی تصدیق کر دی۔   بانی پی ٹی آئی  عمران خان نے جیل میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بچوں سے ڈیڑھ گھنٹے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی،ان کاکہناتھا کہ اب میرے اخبارات بھی بحال کر دیئے گئے ہیں، میرے بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئینگے،میرے بچے سیاست یا کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اکستان اور ویتنام کے درمیان تجارتی تعلقات میں پیش رفت:

تصویر
  اکستان اور ویتنام کے درمیان تجارتی تعلقات میں پیش رفت: پی ٹی اے کے بعد ایف ٹی اے کی راہ ہموار پاکستان اور ویتنام کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک نے ترجیحی تجارتی معاہدہ (PTA) کو حتمی شکل دینے کے بعد مستقبل میں جامع آزاد تجارتی معاہدہ (FTA) کی طرف بڑھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ویتنام میں تعینات پاکستانی سفیر نے ایک انٹرویو میں "ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP)" کو بتایا کہ پاکستان-ویتنام مشترکہ تجارتی کمیٹی (JTC) کا پانچواں اجلاس 11 جولائی 2025 کو ہنوئی میں منعقد ہوا، جو کہ دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ ویتنام کی جانب سے پی ٹی اے کا مسودہ جمع سفیر کے مطابق، ویتنام نے 8 جولائی 2025 کو پاکستان کو ترجیحی تجارتی معاہدے کا باضابطہ مسودہ پیش کیا، جس میں 80 سے زائد اہم برآمدی اشیاء کی فہرست شامل ہے۔ ویتنام نے ان اشیاء پر پاکستانی درآمدی ڈیوٹی کو 0 سے 5 فیصد تک لانے کی درخواست کی ہے۔ پاکستان نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور 2025 کے دوران مسودے پر غور اور مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ JTC کا دوبارہ فعا...