اشاعتیں

جنوری, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود

تصویر
 تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چودھری طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں وفات پا گئے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی عمر 71 برس تھی۔ بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی نماز جنازہ کل بروز اتوار ادا کی جائے گی۔ان کی نماز جنازہ سہ پہر 3 بجے آبائی گاؤں چیچیاں، میرپور میں ہوگی۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا پروفائل بیرسٹر سلطان محمود چودھری 9اگست 1955ء کو چیچیاں میرپور ازاد کشمیر میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں چیچیا ں میر پور میں حاصل کی جبکہ میٹرک کینٹ پبلک سکول راولپنڈی سے کیا جبکہ گریجویشن گورڈن کالج راولپنڈی سے کیا ۔بعدازاں وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے جہاں سے انہوں نے معروف قانونی درسگاہ لنکنن ان سے قانون کی اعلی ڈگری بار ایٹ لا کیا ۔جبکہ 1983ء میں وہ برطانیہ سے واپس وطن واپس آئے اور عملی سیاست کا آغاز کیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان

تصویر
 لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لئے آسٹریلیا کے اسلام آباد میں ہائی کمشنر ٹموتھی کین بھی سٹیڈیم آئے ہوئے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن رضا نقوی نے خود سٹیڈیم کے گیٹ پر آ کر آسٹریلین ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہا۔   آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ بیٹھ کر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا ۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے گزشتہ سال نئے سرے سے تعمیر کئے گئے قذافی سٹیڈیم میں سہولیات، سٹیڈیم کی خوبصورتی اور یہاں کھچا کھچ بھرے تمام انکلوژرز میں موجود شائقین کے جوش و خروش کی تعریف کی۔ آسٹریلین ہائی کمشنر ٹموتھی کین خود بھی کرکٹ کے فین ہیں۔ انہوں نے کہا، مجھے آج قذافی سٹیڈیم آ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ یکم اپریل

تصویر
 وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ یکم اپریل 2022 کو اندرونی ڈیفالٹ ہوچکا تھا احسن اقبال ، اب پاکستان کی معیشت بحال ہو چکی ہے۔ عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کے قصیدے پڑھ رہے ہیں۔ پوری دنیا پاکستان کی معترف ہے لیکن پاکستان کے اندر سے کچھ لوگ اس عالمی اعتراف کو پنکچر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حسن اقبال نے کہا، 2022 میں جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی، معیشت اتنی خراب ہو گئی تھی کہ لوگوں کو ایل سیز کھولنے میں دشواری تھی۔ 2022 میں خزانے کو خالی کردیا گیا تھا۔ 50 ارب ڈالرز کا تجارتی خسارہ کیا گیا تھا۔ احسن اقبال نے کہا، یکم اپریل 2022 کو اندرونی ڈیفالٹ ہوچکا تھا ۔ خزانہ خالی ہو جانے کی وجہ سے وزارت خزانہ نے فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔  احسن اقبال نے کہا، ہم نے اس وقت آ کر معیشت کو سنبھالا۔ معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے کڑوی گولیاں دیں۔ ہم دو سال میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد پر لائے۔ شرح سود کو 23 فیصد سے کم کر کے 10.5 فیصد تک لائے

آئی سی سی اندر19 ورلڈ کپ کے سپر

تصویر
 آئی سی سی اندر19 ورلڈ کپ کے سپر سکس راؤنڈ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ سہولت کے ساتھ جیت لیا،اس میچ میں پاکستان اندر 19 نے نیوزی لینڈ انڈر19 کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوےکے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں گرین سرٹس کے کیپٹن نے ٹاس جیت کر بلیک کیپس کو بیٹنگ دی اور خود ٹارگٹ کو چیز کرنےکا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ گرین شرٹس نے سپر سکس راؤنڈ میں فاتحانہ آغاز کیا اور بلیک کیپس کی پوری سائیڈ کو صرف 110 رنز کے مجموعے کے ساتھ پیک کروا کر پویلین واپس بھیج دیا۔صرف ہیوگو بوگ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی

تصویر
 گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔  شہرِ قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمیل احمد کا کہنا تھا کہ شرح سود 2ماہ کیلئے برقرار رکھی گئی ہے، ایکسپورٹ میں سود اس سال 6فیصد کم ہونے کا چانس ہے جب کہ مہنگائی کی شرح 7.4فیصد پربرقرار رہے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایگری کلچر کی گروتھ اِس سال بہتر رہے گی، ملکی برآمدات میں کمی واقع ہوئی مگر ترسیلات زر کے نمبرز میں بہتری آئی ہے، سال 2026 میں ملکی افراط زر کی شرح 5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی۔ گورنرسٹیٹ کا کہنا تھا کہ افراط زر کی شرح رواں سال کچھ مہینوں میں 7 فیصد سے زیادہ بھی رہ سکتی ہے، ملکی درآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ صفر سے 1 فیصد کے درمیان رہے گا، رواں سال ملکی درآمدات 8 فیصد بڑھ سکتی ہیں اور برآمدات 6 فیصد کم ہو سکتی ہیں۔ محمد جمیل نے کہا کہ بڑی صنعتوں کی ترقی گزشتہ آٹھ ماہ سے بہتر ہوکر 10 فیصد سے اوپر جا چکی ہے، فصلوں کی بہتر پیداوار اور سیلاب کی محدود تباہ کاریوں سے زرعی نمو رواں سال بہتر رہے گی، ملکی جی ڈی پی گروتھ رواں سال 3.75 سے 4.75 فیصد کے درمیان رہے گی۔ اُن کا ک...

یہ معاہدہ صومالیہ کی وزارتِ خارجہ

تصویر
 یہ معاہدہ صومالیہ کی وزارتِ خارجہ کے سیکرٹری اور پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارتِ داخلہ نے دستخط کرکے طے کیا، اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ افریقہ عالمی جیوپولیٹیکل منظرنامے کا ایک اہم حصہ ہے اور پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے، پاکستان صومالیہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آئینی ترامیم، کراچی کے مسائل اور اثاثہ جات کا قانون سب ایک ہی بحران کی کڑیاں ہیں: شاہد خاقان عباسی صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان سرحد پار جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں کے لیے پرعزم ہے، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات

تصویر
 نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، دفتر خارجہ نے تصدیق کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی پہنچے ہیں، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس سے دبئی پہنچے ہیں، طاہر حسین اندرابی کاکہناتھا کہ اپنے قیام کے دوران نائب وزیرِ اعظم مختلف سرکاری ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں اتصالات کی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات بھی شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار

تصویر
نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے فیصلے کی تصدیق کردی۔   تصدیق ایکس پیغام میں کی گئی۔اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے غزہ امن منصوبے کی حمایت میں بورڈ آف پیس (BoP) میں شمولیت کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان نے یہ فیصلہ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت کیا ہے۔ نائب وزیراعظم کاکہناتھا کہ پاکستان نے مستقل جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان نے ایک منصفانہ اور مقررہ مدت پر مبنی عمل کے ذریعے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔مجوزہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نیشنل

تصویر
 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ ، کیڈٹ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل پولیس اکیڈمی آمد پر کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا، فیلڈ مارشل کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی سید عاصم منیر کے ساتھ موجود تھے۔   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مضبوط، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس فورس داخلی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے، قانون نافذ کرنا پولیس کی مقدس ذمہ داری ہے،پاک فوج ہمیشہ پاکستان کی بہادر اور قابل فخر پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔  فیلڈ مارشل نے قیام امن ،عوامی تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کی قربانیوں کو سراہا، دہشتگردی، جرائم اور داخلی سلامتی کے چیلنجز کے مقابلے میں پولیس قربانیوں کا اعتراف کیا۔ فیلڈ مارشل نے پولیس کو شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ میں پہلی دفاعی لائن قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے بین الادارہ تعاون، جدید پولیسنگ ا...

حکومت سندھ نے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق

تصویر
 حکومت سندھ نے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پرسوں رات کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، گل پلازہ ہم سبھی کسی نہ کسی وقت جا چکے ہونگے، وہاں تقریباً سوا دس بجے کے قریب آگ لگنے کا واقعہ ہوا، ابھی تک وجوہات فائنل نہیں ہوئیں، اندازا ہے شاید شارٹ سرکٹ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سونے نے خریداروں کو پھر بڑا جھٹکا دیدیا ان کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کی آگ اب بھی 10 فیصد باقی ہے، عمارت میں اندر جانے کے راستے نہیں ہیں، فائر سیفٹی آڈٹ 2024 پر فوری طور پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس رپورٹ میں 145 عمارتوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر رہنما اپنے حصے اور حکومت اپنے حصے کا کام پورا کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ گل پلازہ کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات کا اعلان کیا اور کہا کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کےلیے کمشنر کراچی کی سربراہی میں کمیٹی بنادی گئی ہے، ڈی آئی جی کراچی کمیٹی کی معاونت کریں گے، فارنزک لیبارٹری لاہور سے بھی مدد کی اپیل کی ہے...

کراچی میں آتشزدگی کے باعث گل پلازہ عمارت

تصویر
 کراچی میں آتشزدگی کے باعث گل پلازہ عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق آگ رات گئے پلازہ کے گراؤنڈ پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، عمارت کے تین میں سے دو حصے زمین بوس ہوگئے ۔ عمارت کے حصے منہدم ہونے کے باعث متعدد افراد کے اندر دبے ہونے کا خدشہ ہے، آتشزدگی کے بعد سے کئی افراد تاحال لاپتا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ گل پلازہ،جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت ہوگئی فائر بریگیڈ حکام کی جانب سے آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، عمارت مکمل طور پر جل چکی ہے جس کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔ گل پلازہ میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس

تصویر
 اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں آئے ہوئے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں فریقین نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون، بارڈر مینجمنٹ، اور امریکی اداروں جیسے اینٹی ٹیررسٹ سسٹنٹس پروگرام اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ کے ساتھ جاری شراکت کو مضبوط بنانے پر بات ہوئی، مستقبل میں ہر سطح پر بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے پاک امریکہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی جدید سافٹ ویئر کے ذریعے کی جائے گی اور ایف آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری اور سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کے لیے تربیتی پروگرامز جاری رہیں گے، امریکی تعاون سے ایف آئی اے میں سنٹر فار ٹرانسفارمیشن کرائم اور اکیڈمی کے قیام کے امور...

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی

تصویر
 ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایران کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان ایران میں امن اور استحکام کی حمایت کرتا ہے،ایران کے مسئلے کا پر امن حل چاہتے ہیں،امید ہے ایران اپنے بحران پر جلد قابو پا لے گا، بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ ایران کے مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں، پاکستان امن کیلئے کردارادا کرتا رہے گا، ایران کے امن و استحکام کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے ایران اپنے بحران پر جلد قابو پا لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان پر امن خوشحال ایران دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان کو یقین ہے کہ ایران موجود سخت حالات سے نکل جائے گا، پاکستان کو ایرانی لیڈر شپ اور عوام پر پورا یقین ہے کہ وہ ان حالات سے نکلیں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کو بحرین

تصویر
 صدر مملکت آصف علی زرداری کو بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ عطا کردیا گیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بحرین کے دورے پر موجود صدر آصف علی زرداری کی قصر القضیبیہ آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا۔ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں صدر آصف علی زرداری کو بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ وسام الشیخ عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ من الدرجۃ الاولی عطا کیاگیا صدر مملکت کو اعلیٰ ترین اعزاز دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

پاکستان کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ

تصویر
 پاکستان کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق اس سال شادی اور طلاق کی پیشگوئی سامنے آنے کے بعد اداکارہ نے اپنے منفرد طنزیہ انداز میں جواب دیا جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ کردیا۔ ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی انسٹاگرام شخصیات میں شامل ہیں، 28 سالہ اداکارہ کو کھلے دل، برجستہ مزاح اور بے تکلف انداز کی وجہ سے مداح خاص طور پر پسند کرتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ہانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مقامی ٹی وی چینل کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک نجومی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں پیشگوئی کررہا تھا۔

عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کا کہنا ہےکہ بہترین

تصویر
 عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کا کہنا ہےکہ بہترین سفارت کاری کی بدولت پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا ہے۔ عالمی جریدے کے مطابق چین نے پاکستان کے خطے میں بڑھتے مؤثرکرداراوربہترین سفارت کاری کوبھرپوراندازمیں سراہا ہے، حکومت، ریاستی اداروں اور عوام کے قومی معاملات پریکساں دوٹوک مؤقف کی عالمی سطح پرپذیرائی ہورہی ہے، بہترین سفارت کاری کی بدولت پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان کومعاشی طور پرمضبوط اور سرحدوں سےباہربھی مؤثرکردار اداکرنے والاملک تصورکرتا ہے، امریکا سے اچھے تعلقات کے ساتھ پاک چین دوستی بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، چین، پاکستان کے عالمی او رعلاقائی معاملات میں اہم کردار کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی

تصویر
 ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ شواہد سے ظاہر ہوا مئی تنازع میں جنگ بندی کیلئے بھارت نے تیسرے ملک سے مداخلت کروائی، بھارت نے بیرونِ ملک ماورائے عدالت قتل کیے اور ہمسایوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ بھارت کا دہشتگردی پر من گھڑت بیانیہ اور پاکستان کے خلاف جارحیت حقائق کو نہیں چھپا سکتا، بھارت خطے میں امن کا مسلسل خلل ڈالنے والا کردار ادا کرتا رہا ہے،کلبھوشن جیسے آپریٹوز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی گئی، بھارت نے مطلوب مجرموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کیں، بھارت میں اقلیتوں کو بڑھتی ہوئی ہراسانی اور جبر کا سامنا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیری سیاسی رہنما اور سول سوسائٹی کے ارکان قید ہیں، سینئر کشمیری رہنما شبیر شاہ کئی برسوں سے طویل قید کا سامنا کر رہے ہیں، خاتون کشمیری رہنما آسیہ اندرابی بھی طویل عرصے سے بھارتی حراست میں ہیں۔

بیجنگ میں چینی وزارت پبلک سکیورٹی

تصویر
 بیجنگ میں چینی وزارت پبلک سکیورٹی ہیڈ کوار آمد پر چینی وزیر داخلہ وانگ ژاو ہونگ نے وفد کے ہمراہ محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب وانگ ژاو ہونگ سے ساڑھے3 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات،انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشتگردی،پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام، مشترکہ مفادات کےشعبوں میں اشتراک بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ چائینزکی سیکیورٹی کیلئے اسلام آباد میں خصوصی پروٹیکشن یونٹ بنا رہے ہیں، سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے چینی تعاون کا خیر مقدم کریں گے، نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی کی استعداد کاربڑھانےکیلئےچینی اداروں کی معاونت سےاستفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار

تصویر
 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اہم دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ اسحاق ڈار کل اتوار کے روز بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کے ساتھ 7ویں پاکستان–چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75ویں سال کے آغاز کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان اور چین 2026 کے دوران 75 سالہ سفارتی تعلقات ک کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے مختلف تقریبات اور اقدامات کا انعقاد کریں گے۔

اے ٹی سی اسلام آباد نے9 مئی کو ریاستی اداروں

تصویر
  اے ٹی سی اسلام آباد نے9 مئی کو ریاستی اداروں کیخلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کے الزام میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید ،صابر شاکراور معید پیرزادہ کو 2،2 بار عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزمان کو دیگر دفعات میں بھی مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزائیں سنانے کے علاوہ ملزمان کو مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے مجموعی طور پر 24 گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا،تھانہ آبپارہ کے مقدمہ میں صابر شاکر، معید پیرزادہ اور سید اکبر حسین کو عمر قید کی سزاسنائی گئی۔ تھانہ رمنا کے مقدمہ میں شاہین صہبائی، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو سزا سنائی گئی،عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر ملزمان کی غیر موجودگی میں ٹرائل مکمل کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریوں کی اوسط آمدن اورکرایہ داروں کی تعداد میں اضافہ عدالت نے تھوڑی دیر قبل ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ،پراسکیوشن کیجانب سے مجموعی طور پر 24 گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت میں ملزمان کی جانب سے گلفام اشرف گورائیہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،گلفام گورائیہ ایڈوکیٹ کو عدالت کیجانب سے ملزمان کا وکیل مق...