ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایران کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان ایران میں امن اور استحکام کی حمایت کرتا ہے،ایران کے مسئلے کا پر امن حل چاہتے ہیں،امید ہے ایران اپنے بحران پر جلد قابو پا لے گا، بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ ایران کے مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں، پاکستان امن کیلئے کردارادا کرتا رہے گا، ایران کے امن و استحکام کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے ایران اپنے بحران پر جلد قابو پا لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان پر امن خوشحال ایران دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان کو یقین ہے کہ ایران موجود سخت حالات سے نکل جائے گا، پاکستان کو ایرانی لیڈر شپ اور عوام پر پورا یقین ہے کہ وہ ان حالات سے نکلیں گے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts