اشاعتیں

دسمبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں کامیاب آپریشن

تصویر
 سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی سپانسرڈ5خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے میجر عادل زمان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 29 دسمبر کو ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا،آپریشن بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا،کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5خوارج کو ہلاک کردیا گیا،ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر عدیل زمان بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے، وہ اگلے مورچوں سے اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے،36سالہ شہید میجر عدیل زمان کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، علاقے میں مزید بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار

تصویر
 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،دورہ دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا،خارجہ پالیسی کے ذریعے پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کو تاریخی فتح نصیب ہوئی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےخارجہ پالیسی پر میڈیا کو بریفنگ د یتے ہوئے کہا کہ صدریواے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے ذریعے پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا،پاکستان نے جنگ میں بھارت کے 7 طیارے گرائے،مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی،پاکستان نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر بےبنیاد الزامات لگائے،دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے حملے کے بعد بھی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کو تاریخی فتح نصیب ہوئی،نیوکلیئر اور میزائل پروگرام نے پاکست...

برطانیہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

تصویر
 برطانیہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے منسلک سوشل میڈیا سرگرمیوں پر شدید تشویش سامنے آئی ہے جہاں ایک ویڈیو میں پاکستان کی عسکری قیادت کے خلاف پرتشدد دھمکیوں کا اظہار کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی خاطر پاکستان مخالف ایجنڈے کے لئے تمام حدود وقیود اور بین الاقوامی قوانین کو پس پشت ڈال دیا۔ گزشتہ کافی عرصہ سے برطانیہ کی سر زمین کو پی ٹی آئی کے بھگوڑے یو ٹیوبرز اور شر پسند عناصر بیرونی آقاؤں کی ایما پر پاکستان اور فوج مخالف بیانیہ کے لئے استعمال کر رہے ہیں، پی ٹی آئی برطانیہ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے 23دسمبر 2025 کو ایک انتہائی اشتعال انگیزویڈیو جاری کی گئی۔ ویڈیو میں برطانوی سرزمین پر کھڑے مظاہرین نے کھلے عام فیلڈ مارشل کو بم دھماکہ میں قتل کی دھمکی دے رہے ہیں، خاتون نے اشتعال انگیز گفتگو کے دوران کہا کہ کوئی بھی فیلڈ مارشل کو کاربم دھماکہ میں قتل کردے گا۔ یہ نہ تو آزادی اظہار رائے ہے اور نہ ہی سیاسی اختلاف بلکہ یہ اشتعال انگیزی اور براہ راست دہشتگردی پر اکسانے کے مترادف ہے، انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے اس کھلم کھلا اشتعال اور ...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوجوانواں

تصویر
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوجوانواں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے،افواج پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھا یا کہ ساری زندگی یار رکھے گا ۔   وزیراعظم شہباز شریف نےمظفر آباد میں یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر میں طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عظمت ، ترقی و خوشحالی کیلئے عوام نے عظیم قربانیاں دیں ۔   انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ کے دوران کشمیریوں سمیت تمام پاکستانیوں نے افواج پاکستان کی فتح کی دعا کی،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے   وزیراعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم نوجوانوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے،لیپ ٹاپ سفارش پر نہیں بلکہ میرٹ پر دیے جارہے ہیں،دانش سکولوں کا معیار عالمی سطح کے اداروں سے بھی بہتر ہوگا۔   شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو دانش یونیورسٹی بنا کر دیں گے،محنت کے ذریعے ہر فرد کو معاشرے میں اپنا مقام بنانے کے موا قع ملیں گے،کشمیر بنے گا پاکستان ، مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہوگا۔ 

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے تنگی

تصویر
 باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے تنگی میں شرپسندوں نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تنگی کے علاقے میں انسداد پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر جاں بحق ہوا، شرپسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق

تصویر
 اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے ڈگری تنازع کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کے بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جسٹس طارق جہانگیری کے ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ نے کی، اس دوران جسٹس طارق جہانگیری اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ معزز جج صاحب آئے ہوئے ہیں، مجھے صرف جہانگیری صاحب کو سننا ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے کہا مجھے جمعرات کو نوٹس ملا ہے، نوٹس کے ساتھ پٹیشن کی کاپی تک نہیں ہے، 34 سال پرانا کیس ہے، مجھے پٹیشن کی کاپی ملنے کے لیے وقت دیں۔ جسٹس طارق جہانگیری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کے بینچ میں بیٹھنے پر اعتراض اٹھا دیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ بھی جج ہیں، میں بھی جج ہوں، میں نے آپ کے خلاف پٹیشن فائل کی۔ جسٹس طارق جہانگیری نے کہا یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے، آپ اس کیس میں میرے خلاف نہیں بیٹھ سکتے، میرا یہ اعتراض ہے کہ آپ یہ کیس نا سنیں، کووارنٹو کی رٹ کبھی ...

نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی

تصویر
 نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریگولیٹری اصلاحات کے اجرا کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے، اصلاحات کا مطالبہ عوام اور کاروباری طبقے کی گزشتہ کئی دہائیوں سے خواہش تھی،کاروباری برادری، سرمایہ کار پیچیدہ قوانین اور غیر ضروری ضوابط سے پریشان تھے، حکومت سنبھالی تو پاکستانی معیشت نازک صورتحال سے دوچار تھی، ملک عملی طور پر مالی دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ مہنگائی بے قابو تھی، پالیسی ریٹ معیشت کو مفلوج کرچکا تھا، ملک میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں، ملک میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں، ہماری حکومت نےبہترین حکمت عملی کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان بحران سے نکل چکا ہے، ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی ہے، معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کررہے ہیں۔

برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس

تصویر
 برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک عراق دوطرفہ تعلقات، زائرین کی سہولت، سکیورٹی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں محسن نقوی نے واضح کیا کہ عراق جانے والے زائرین کے لیے مقررہ مدت سے زیادہ قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے ادارے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو منظم اور ریگولیٹ کرنے کے حالیہ اقدامات کو بھرپور سراہا اور کہا کہ آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کی منظم نگرانی کے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول

تصویر
 وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور یورپی یونین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر کے درمیان اہم ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسانی سمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات اور باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کو دونوں فریقین نے مستقبل کی مشترکہ حکمتِ عملی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ ملاقات کے دوران یورپی یونین کمشنر میگنس برنر نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان سے یورپ جانے کی غیر قانونی کوششوں میں (ڈنکی کے ذریعے) 47 فیصد کمی آئی ہے، جو پاکستان کی مؤثر حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔ کمشنر برنر نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان بھی کیا تاکہ غیر قانونی امیگریشن کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا براہِ راست جائزہ لیا جا سکے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت ہو سکے۔ محسن نقوی نے ملاقات میں بتایا کہ رواں سال پاکستان میں 1,770 انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس گرفتار کیے گئے ہیں، جو حکومت کے زیرو ٹالرنس مؤقف کا ثبوت ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان

تصویر
 ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2025 کیلئے 2.7 فیصد سے بڑھا کر 3.0 کر دی گئی، گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 5.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تیزی آئی، رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عرفان صدیقی کےبیٹے کوبڑا عہدہ مل گیا 26-2025 کی گروتھ میں بھی بہتری اور کاروباری ماحول سازگارقرار دیا گیا، جون 2025 کے سیلاب کے باوجود معاشی رفتار برقرار رہی۔ اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اور کھپت میں اضافہ گروتھ کا باعث بنا، سرمایہ کاری اور انڈسٹری میں ریکوری سے ترقی کا رجحان جاری ہے، بیرونی طلب کمزور، تجارت میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج قانون اور ایس او پیز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا روز ہے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں،جتنی سختی ہوگی اتنے زیادہ لوگ آئیں گئے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہا کہ عدالت کا حکم ہے ہر حال میں ملاقات ہو،عدالت کا حکم ہے ہر حال میں ملاقات ہو،پی ٹی آئی اور جیل عملے نے متفقہ طور پر یہ ملاقات طے کی تھی،میری آخری ملاقات اکتوبر میں ہوئی تھی،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں،بشریٰ بی بی سے تو ان کی فیملی کی ملاقات کرا دیں،جتنی سختی ہوگی اتنے زیادہ لوگ آئیں گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ہماری توہین عدالت کی درخواستیں مقرر کریں،عدالت میں انصاف نہیں ملتا، پالیمینٹ میں کوئی بولنے نہیں دیتا۔

تصویر
 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج قانون اور ایس او پیز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا روز ہے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں،جتنی سختی ہوگی اتنے زیادہ لوگ آئیں گئے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہا کہ عدالت کا حکم ہے ہر حال میں ملاقات ہو،عدالت کا حکم ہے ہر حال میں ملاقات ہو،پی ٹی آئی اور جیل عملے نے متفقہ طور پر یہ ملاقات طے کی تھی،میری آخری ملاقات اکتوبر میں ہوئی تھی،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں،بشریٰ بی بی سے تو ان کی فیملی کی ملاقات کرا دیں،جتنی سختی ہوگی اتنے زیادہ لوگ آئیں گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ہماری توہین عدالت کی درخواستیں مقرر کریں،عدالت میں انصاف نہیں ملتا، پالیمینٹ میں کوئی بولنے نہیں دیتا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ

تصویر
 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے،ہمارے قومی کرکٹرزمیں بہت صلاحیت موجود ہے۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو کے دوران پینل سے گفتگو کر تے ہوئےمحسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے،ہمارے قومی کرکٹرزمیں بہت صلاحیت موجود ہے،پی ایس ایل میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کاموقع ملتا ہے۔ کھلاڑیوں کو ملنے والے انعامات سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ہر قسم کے چیلنجز کاسامنا کرتے ہوئے ہم نےکرکٹ کی بہتری کیلیے کام کیا ۔ پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایک اور بڑی کامیابی پاکستان نے پھر بھارت کو روند ڈالا 13 دسمبر کو نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو منعقد کیا جائے گا، میرے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے. اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے جارہے ہیں،پی ایس ایل میں نئی بڈ شفاف ہوگی. پندرہ دسمبر سے ہر ہفتے پی ایس ایل کانسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا. اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پی ...

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے

تصویر
 وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے، 9 مئی فسادات کے تناظر میں نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت وفاقی حکومت کو سفارش بھجوائی تھی جس کے بعد ای سی ایل کمیٹی نے سفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجیں۔ عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب کا نام بھی شامل ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، طاہر صادق، راجہ بشارت اور وارث قیوم سمیت دیگر کے بھی بیرون ملک جانے پر پابند عائد کی گئی ہے۔ 

وفاقی حکومت نے جعلی ویزوں کے دھندے میں

تصویر
 وفاقی حکومت نے جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوران اجلاس پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنانے اور ‎مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کر لیں۔ اس موقع پر ‎جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ‎غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے جنوری سے اسلام آباد میں اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، ‎اے آئی ایپ کے ذریعے پہلے سے ہی علم ہو جائے گا کہ کون سفر کے قابل ہے اور کون نہیں۔ 

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری

تصویر
 وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری سے کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خاں کی ملاقات،ملاقات میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو کی گئی، کینیڈین کمپنیاں پاکستان کے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ ملاقات کے موقع پر سردار اویس احمد خاں لغاری نے کہا کہ حکومت مزید بجلی خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتی،ٹرانسمیشن اور جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، پاور ڈویژن ٹرانسمیشن اور بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم سمیت اہم منصوبوں کی تفصیلات شیئر کرے گا،پاکستان مسابقتی بجلی مارکیٹ کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، حکومتی پاور پرچیز ماڈل ختم ہو رہا ہے، نجی شعبے کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان بزنس کونسل ٹرانسمیشن میں PPP ماڈل کے تحت سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے، گلگت بلتستان کے سولر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے، گوادرمیں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، کم لاگت توانائی کے اصول پر مستقبل کے منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں،بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔اس مو قع پر کینیڈین وفد نے ٹرانسمیش...

شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران

تصویر
 شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ سات خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم دسمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے، آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عمومی علاقے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں چھ خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔ اسی طرح عمومی علاقے اسپن وام میں بھی ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک مزید خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ 

کراچی کےعلاقے نیپا چورنگی پر مین ہول

تصویر
 کراچی کےعلاقے نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تلاش کرلی گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد نالے سے ملی ہے جسے جائے وقوعہ سے تقریباً ڈیڑھ کلو میٹر دور نالے سے تلاش کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے بچے کی لاش کو نکال کر فوری طور پر سرد خانے منتقل کردیا ہے۔ گزشتہ روز گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا تھا۔ واقعہ اتوار کی رات 11 بجے کے قریب پیش آیا تھا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کی تاہم وہ ناکام رہے ۔