چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے،ہمارے قومی کرکٹرزمیں بہت صلاحیت موجود ہے۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو کے دوران پینل سے گفتگو کر تے ہوئےمحسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے،ہمارے قومی کرکٹرزمیں بہت صلاحیت موجود ہے،پی ایس ایل میں نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کاموقع ملتا ہے۔
کھلاڑیوں کو ملنے والے انعامات سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ہر قسم کے چیلنجز کاسامنا کرتے ہوئے ہم نےکرکٹ کی بہتری کیلیے کام کیا ۔
پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایک اور بڑی کامیابی پاکستان نے پھر بھارت کو روند ڈالا 13 دسمبر کو نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو منعقد کیا جائے گا، میرے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے.
اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے جارہے ہیں،پی ایس ایل میں نئی بڈ شفاف ہوگی.
پندرہ دسمبر سے ہر ہفتے پی ایس ایل کانسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا. اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل میں مقامی ٹیلنٹ کو مواقع دے رہے ہیں ۔
پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کے کھیل کو فروغ مل رہا ہے، پی ایس ایل پاکستان کے شائقین کرکٹ کیلیے تفریح کے اچھے مواقع فراہم کررہی ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts