اشاعتیں

نومبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے نیشنل

تصویر
 صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا اور 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ میں ارکانِ پارلیمنٹ، سینیئر سول و عسکری افسران، اور تعلیمی و سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد جامع قومی سلامتی کے فریم ورک کے تحت قومی طاقت کے مختلف عناصر کے باہمی تعلق کو گہرائی سے سمجھنا تھا۔ اپنے خطاب میں صدر نے ورکشاپ کی کامیاب تکمیل پر شرکا کو مبارکباد دی اور قومی سلامتی کے شعور کو مضبوط بنانے میں اُن کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے موجودہ قومی سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بصیرت افروز قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحرین

تصویر
 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحرین آکر ایسا محسوس ہوا جیسے اپنے گھر آئے ہوں، بحرین کے فرمانروا اور ولی عہد کی محبت و عزت ناقابلِ فراموش ہے انہوں نے پاک بحرین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے باہمی احترام و اعتماد کو معاشی تعاون میں بدلیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کاروباری برادری سے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر قائم ہیں اور وقت آگیا ہے کہ ان تعلقات کو معاشی تعاون میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات بہترین ماحول میں ہوئے جس سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی نوجوان ترین آبادی ہے، جس میں 60 فیصد نوجوان 15 سے 30 سال کے درمیان ہیں، اور ان نوجوانوں کو آئی ٹی، اے آئی اور جدید مہارتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر

تصویر
 انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عدالت سے جانے کی اجازت دیدی، قبل ازیں عدالت نے انہیں عارضی عدالتی تحویل میں لینے کا حکم دیا تھا۔ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جاری ہے۔ دوران سماعت علیمہ خان نے استدعا کی کہ ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ہمیں جانے کی اجازت دی جائے جس پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ کرمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے۔ علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکار انہیں تحویل میں لیکر عدالت کے اندر لے گئیں، عدالت نے کہا کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں جبکہ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے۔

سکیورٹی فورسز نے زیارت میں دہشتگردی کامنصوبہ

تصویر
 سکیورٹی فورسز نے زیارت میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنادیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق زیارت میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان شاہینز کرکٹرز کی اختتامی تقریب کے بعد بھاگم بھاگ، وجہ کیا بنی جانیے؟ ڈپٹی کمشنر زیارت کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی کامیاب کارروائی پرزیارت انتظامیہ اور لیویزفورس کو سراہا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف

تصویر
 صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں صدر مملکت آصف زرداری نے آٹھ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے انجام کو پہنچائے جانے پر جوانوں کے عزم و بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں،بھارتی سرپرستی میں سرگرم منظم دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ اولین قومی ترجیح ہے، وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ملک کی بقا کے لئے ضروری ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہناہے کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ ادھروزیر داخلہ محسن نقوی نے 8 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی ستائش کی ۔محسن نقوی کاکہناتھا کہ سکی...

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے

تصویر
پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس سے پہلے بڑی شرط پوری کر دی، وزارت خزانہ نے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ تکنیکی رپورٹ جاری کر دی۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں پاکستان میں کرپشن کو مستقل چیلنج قراردے دیا گیا، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن مستقل چیلنج ہے،کرپشن کےمعاشی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، کرپشن کی کمزوریاں حکومت کی ہرسطح پرموجود ہیں، گورننس میں بہتری سے پاکستان کافی معاشی فوائد حاصل کرسکتاہے۔ رپورٹ کے مطابق کرپشن پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، ٹیکس نظام، سرکاری اخراجات، احتساب، عدالتی نظام میں سنگین مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طاقتور یا سرکاری اداروں سے جڑے گروہ کرپشن کی سب سے خطرناک شکل ہے۔  

خارجی دہشتگرد احسان اللہ کا فتنہ الخوارج

تصویر
 خارجی دہشتگرد احسان اللہ کا فتنہ الخوارج سے متعلق بیان سامنے آگیا۔ ویڈیو بیان میں خارجی دہشتگرد نے اپنا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود بتائی۔ اس نے کہا کہ فتنہ الخوارج مذہب کےنام پر نوجوانوں کو ورغلاکر فوج کےخلاف اکساتے ہیں، میں نے دہشتگرد کمانڈرز بدری، مشتاق،گرنیڈ اور اسلام الدین کے لیے 3سال سہولت کاری کی۔ دہشتگرد احسان اللہ نے کہا کہ ’ہم نے تتور میں پولیس اسٹیشن اور بکتربندگاڑی پر حملے سمیت کئی کارروائیاں کیں، فتنہ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کرتے ہیں ، فتنہ الخوارج نوجوانوں کو فوج کے خلاف دہشتگردی میں استعمال کرتے ہیں، خارجی کمانڈر ذاتی مفادات کےلیے نوجوانوں کوبدکاری کی طرف بھی دھکیلتے ہیں۔

آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا نے بھی اپنے

تصویر
 وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے جسٹس کے کے آغا سے حلف لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب میں آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس انعام امین منہاس، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف، بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

جوڈیشل کمپلیکس جی الیون خودکش حملے کی تحقیقات میں مزید انکش

تصویر
 جوڈیشل کمپلیکس جی الیون خودکش حملے کی تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آگئے ۔ خود کش بمبار سال 2024 اور 2025 کے دوران متعدد بار افغانستان سے پاکستان آیا۔ذرائع کے مطابق خودکش حملہ اور کو کمرہ کرائے پر دینے والا سہولت کار بھی گرفتار کر لیا گیا۔خود کش بمبار کو کرائے پر ملنے والے کمرے کا مالک بھی گرفتار کر لیا گیا۔   تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس جی الیون خودکش حملے کی تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آگئے ،خود کش بمبار سال 2024 اور 2025 کے دوران متعدد بار افغانستان سے پاکستان آیا۔ یہ  دیا گیا ذرائع کے مطابق خودکش حملہ اور کو کمرہ کرائے پر دینے والا سہولت کار کو بھی گرفتار کر لیا گیا،خود کش بمبار کو کرائے پر ملنے والے کمرے کا مالک بھی گرفتار کر لیا گیا۔ خودکش بمبار 23 دن پہلے ڈھوک پراچہ اپنے ساتھی کے ساتھ آیا تھا۔ مالک مکان کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو ملنے والا گھر ایک خاتون کو فروخت کر دیا تھا،مکان کی فروخت کے حوالے سے کوئی بھی ایگریمنٹ نہیں ہوا تھا، مالک مکان کا بیان خودکش بمبار اسلام آباد کے سیکٹر جی 15 میں بھی ساتھی کے ہمراہ آیا تھا،ضلع کچہری حملے کے ماسٹر مائنڈ کی بھی...

پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ

تصویر
 پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم قومی اسمبلی سے منظورکرلی گئیں۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی سے منظورکرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ ہوا، سردار ایاز صادق نے سری لنکا کی ٹیم کا دورہ جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا ،سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ سری لنکا کے صدر، کرکٹ ٹیم، کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ میں خود ہسپتال گیا اور زخمی وکلاء کی عیادت کی ،ان کاکہناتھا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،کل تاریخی ساز آئینی ترمیم پاس کی گئی سارے ایوان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،وزیراعظم نے سب کو مبارک باد دی ۔ اعظم نذیر تارڑ کاکہناتھا کہ آئینی عدالت قائم ہو گئی ہے،243 میں بھی کچھ تبدیلیاں کی ہیں،ان کاکہناتھا کہ عہدوں پر تعیناتیاں ہونی ہیں اس حوالے سے تین قوانین کی سمریاں آئی تھیں،ضمنی ایجنڈا کی اجازت ہوگئی تھی وہ پلس کیا جائے۔

متحدہ عرب امارات: ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کاری

تصویر
 متحدہ عرب امارات: ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کاری میں عالمی رہنماؤں میں شامل متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ جدید مالیاتی نظام اور ٹیکنالوجی کے میدان میں عالمی رہنمائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ حال ہی میں جاری ہونے والی بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق، یو اے ای اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ڈیجیٹل اثاثوں، بشمول کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی، کے حوالے سے واضح اور جامع ضابطہ کار نظام متعارف کرایا ہے۔ ابوظہبی گلوبل مارکیٹ (ADGM) اور دبئی ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (VARA) جیسے اداروں نے ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے استعمال، تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے جدید فریم ورک وضع کیا ہے۔ ان ضوابط کا مقصد سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانا، مالیاتی شفافیت کو یقینی بنانا، اور غیر قانونی سرگرمیوں جیسے منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی کی روک تھام کرنا ہے۔ یو اے ای کی حکومت کا مؤقف ہے کہ ڈیجیٹل معیشت مستقبل کا اہم ستون ہے، اور اس کے فروغ کے لیے واضح ضابطہ کاری ناگزیر ہے۔ اسی سوچ کے تحت، ملک میں نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری کے لیے ساز...

خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج روزانہ اپنی جانیں

تصویر
 خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج روزانہ اپنی جانیں قربان کر رہی ہے تاکہ عوام کو تحفظ اور اعتماد کا احساس ملے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کابل حکمرانوں سے کامیاب مذاکرات کی زیادہ امید رکھنا بے فائدہ ہے۔ ان کے مطابق افغان حکومت اگر چاہے تو پاکستان میں دہشت گردی کو روک سکتی ہے، مگر اسلام آباد تک دہشت گردی لانا ایک واضح پیغام ہے، جس کا پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ جی الیون کچہری کے باہر منگل کی دوپہر ایک زوردار خودکش دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ بھارتی اسپانسرڈ افغان طالبان کی پراکسی تنظیم کی جانب سے کیا گیا، دھماکے کے بعد مبینہ خودکش حملہ آور کا سر سڑک پر پڑا ہوا ملا۔ یہ بھی پڑھیں:''گولڈ'' نے ہوش اڑا دیئے، فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار کا اضافہ ہوا؟ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے،پولیس اور حساس اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی، خودمختاری اور امن کی خاطر ہر خطرے کا...

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ

تصویر
 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کے انتظامی، ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:27 ویں آئینی ترمیم، خواجہ آصف کا حیران کن دعویٰ سامنے آگیا اس موقع پر وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان

تصویر
 اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک تحفظ آئین محموداچکزئی نے تحریک چلانے اور پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کا اعلان کیا اور کہا آج سے تحریک شروع ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ رات ساڑھے 8 بجے سے نعرے شروع کردیں گے اور آج کا نعرہ ہوگا "ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے"۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ستائیسویں ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو سامنے رکھ کر کی گئی ہے ، آئین کا شخصیات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اشرافیہ اپنے مفادات کےلیے آئین میں ترمیم کررہی ہے ۔ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا پارلیمنٹ اور عدلیہ کو تباہ کردیا گیا ہے، یہ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، اس ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

27ویں آئینی ترمیم کیلئے حکومت کو قومی اسمبلی میں م

تصویر
 27ویں آئینی ترمیم کیلئے حکومت کو قومی اسمبلی میں مطلوبہ تعداد سے زیادہ ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی جبکہ سینیٹ میں صورتحال قدرے مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں۔ 27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت یعنی 224 ووٹ درکار ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ حکومت کو جے یو آئی ف کے بغیر بھی 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے، جو مطلوبہ تعداد سے 13 ووٹ زیادہ ہے۔ اس وقت حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں میں مسلم لیگ ن کے 125، پیپلز پارٹی کے 74، ایم کیو ایم پاکستان کے 22، مسلم لیگ ق کے پانچ اور استحکامِ پاکستان پارٹی کے چار ارکان قومی اسمبلی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) چیئرمین

تصویر
 پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا ذکر ہے،دو دن ہماری بحث ہوئی،آئینی عدالت بننی چاہئے،243 کے حوالے سے حمایت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس جاری ہوا جس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری نےکی،صدر مملکت آصف علی زرداری اجلاس میں شریک ہیں،پی پی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اجلاس میں شریک ہیں،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی اجلاس میں شریک ہیں،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی،قائم علی شاہ نثار کھوڑو ،رضا ربانی، فاروق ایچ نائیک،قمر زماں کائرہ، شیری رحمان، نوید قمر اجلاس کا حصہ ہے،شرجیل انعام میمن سعید غنی،سردار یعقوب ،صابر بلوچ ،عمر گورگیج، راجا پرویز اشرف ندیم افضل چن بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ 

میئر نیویارک کا الیکشن جیت کر تاریخ رقم بننے والے

تصویر
 میئر نیویارک کا الیکشن جیت کر تاریخ رقم بننے والے پہلے مسلم ظہران ممدانی نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ نیویارک کے الیکشن نے ثابت کر دیا کہ امید ابھی زندہ ہے، نیو یارک میں اب اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی نے جیت کے بعد پہلے خطاب میں کہا کہ آج کے الیکشن نے ثابت کر دیا کہ امید اب بھی زندہ ہے، آج خوف کی شکست اور امید کی جیت ہوئی ہے، نیو یارک میں مورثی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے، یہ شہر آپ کا ہے، جمہوریت بھی آپ کی ہے اور مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ظہران ممدانی نے نیویارک کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیو یارک کے عوام نے تبدیلی کو ووٹ دیا ہے، ٹیکسی ڈرائیورز، نرسنگ ورکنگ کلاس کا شکریہ، یہ شہر آپ کا ہے، جمہوریت بھی آپ کی ہے، ہم لیڈر شپ کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کے مہم میں حصہ لینے پر شکرگزار ہوا، یہ سب آپ لوگوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔

امریکی ویب سائٹ ایکسِیوس کے مطابق

تصویر
 امریکی ویب سائٹ ایکسِیوس کے مطابق امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ایک ڈرافٹ قرارداد ارسال کی ہے، جس میں فورس کے اختیارات، ذمہ داریاں اور قیام کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ ڈرافٹ کے مطابق فورس کو غزہ کی سرحدی سکیورٹی، عام شہریوں اور امدادی راہداریوں کے تحفظ، فلسطینی پولیس کی تربیت، اور علاقے کو غیر عسکری بنانے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ فورس کو اختیار ہوگا کہ وہ اپنے مینڈیٹ کی تکمیل کے لیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق تمام ضروری اقدامات کرے۔ 

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار استنبول

تصویر
 نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اہم اجلاس غزہ کی حالیہ صورتحال پر غور و خوض کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیمنٹ کی قیمت میں حیران کن کمی استنبول پہنچنے پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کا استقبال وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے پروٹوکول احمد جمیل میروغلو نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔

ہنگو کے علاقے دو آبہ میں ایس پی، ڈی ایس

تصویر
 ہنگو کے علاقے دو آبہ میں ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے قافلے پر آئی ای ڈی حملے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دوآبہ میں ایس پی انوسٹی گیشن عبدالصمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین کے قافلے پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے، حملے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ حملے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین، سب انسپکٹر جہاد علی زخمی اور ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ کا اہلکار عابد زخمی ہوئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا، تمام اہلکاروں کا حالت خطرے سے باہر ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ہنگو میں ہونے والے بم دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر تین پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہو گئے تھے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی

تصویر
 پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی سفارت کاروں کو لاجواب کر دیا۔ من گھڑت بھارتی دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے واضح کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا، یہ ایک متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے۔ جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کی رپورٹ پیش کیے جانے پر بھارتی نمائندے کے ریمارکس کے جواب میں پاکستان کے فرسٹ سیکریٹری سرفراز احمد گوہر نےجواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بھارت کے بلاجواز دعوؤں کا جواب دینے کے اپنے حقِ جواب (رائٹ آف رپلائی) کا استعمال کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارتی نمائندے کی جانب سے ایک بار پھر دہرائے گئے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، بلکہ اس کونسل کے سامنے صرف چند حقائق پیش کرنا چاہوں گا۔