کراچی کےعلاقے نیپا چورنگی پر مین ہول
کراچی کےعلاقے نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش تلاش کرلی گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد نالے سے ملی ہے جسے جائے وقوعہ سے تقریباً ڈیڑھ کلو میٹر دور نالے سے تلاش کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے بچے کی لاش کو نکال کر فوری طور پر سرد خانے منتقل کردیا ہے۔ گزشتہ روز گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا تھا۔ واقعہ اتوار کی رات 11 بجے کے قریب پیش آیا تھا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کی تاہم وہ ناکام رہے ۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts