وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوجوانواں
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوجوانواں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے،افواج پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھا یا کہ ساری زندگی یار رکھے گا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نےمظفر آباد میں یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر میں طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عظمت ، ترقی و خوشحالی کیلئے عوام نے عظیم قربانیاں دیں ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ کے دوران کشمیریوں سمیت تمام پاکستانیوں نے افواج پاکستان کی فتح کی دعا کی،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے
وزیراعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم نوجوانوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے،لیپ ٹاپ سفارش پر نہیں بلکہ میرٹ پر دیے جارہے ہیں،دانش سکولوں کا معیار عالمی سطح کے اداروں سے بھی بہتر ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو دانش یونیورسٹی بنا کر دیں گے،محنت کے ذریعے ہر فرد کو معاشرے میں اپنا مقام بنانے کے موا قع ملیں گے،کشمیر بنے گا پاکستان ، مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہوگا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts