وفاقی حکومت نے جعلی ویزوں کے دھندے میں
وفاقی حکومت نے جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوران اجلاس پروٹیکٹر کے اجراء کے نظام کو فول پروف بنانے اور مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن سسٹم میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزراء نے 7 روز میں حتمی سفارشات طلب کر لیں۔ اس موقع پر جعلی ویزوں کے دھندے میں ملوث عناصر اور ایجنٹ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے جنوری سے اسلام آباد میں اے آئی بیسڈ ایپ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، اے آئی ایپ کے ذریعے پہلے سے ہی علم ہو جائے گا کہ کون سفر کے قابل ہے اور کون نہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts