نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار


 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،دورہ دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا،خارجہ پالیسی کے ذریعے پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کو تاریخی فتح نصیب ہوئی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےخارجہ پالیسی پر میڈیا کو بریفنگ د یتے ہوئے کہا کہ صدریواے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے ذریعے پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا،پاکستان نے جنگ میں بھارت کے 7 طیارے گرائے،مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی،پاکستان نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر بےبنیاد الزامات لگائے،دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے حملے کے بعد بھی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کو تاریخی فتح نصیب ہوئی،نیوکلیئر اور میزائل پروگرام نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنادیا، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بھی بنائیں گے،پاکستان کو اللہ نے بےشمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ طیارے گرنے کے بعد بھارت نے مسلسل غلط بیانی سے کام لیا، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ابوظہبی۔شینزین معاہدہ: مصنوعی ذہانت کے ذریعے عالمی مالیاتی نقشے کی نئی ترتیب

پاک افغان مذاکرات: چین کی ثالثی میں جنگ بندی کی کوششیں

یو اے ای کی خاموش سفارت کاری نے کس طرح ایک امریکی کو افغانستان سے گھر پہنچایا