وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری


 وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری سے کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خاں کی ملاقات،ملاقات میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو کی گئی، کینیڈین کمپنیاں پاکستان کے پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔


ملاقات کے موقع پر سردار اویس احمد خاں لغاری نے کہا کہ حکومت مزید بجلی خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتی،ٹرانسمیشن اور جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، پاور ڈویژن ٹرانسمیشن اور بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم سمیت اہم منصوبوں کی تفصیلات شیئر کرے گا،پاکستان مسابقتی بجلی مارکیٹ کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، حکومتی پاور پرچیز ماڈل ختم ہو رہا ہے، نجی شعبے کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستان بزنس کونسل ٹرانسمیشن میں PPP ماڈل کے تحت سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے، گلگت بلتستان کے سولر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے، گوادرمیں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، کم لاگت توانائی کے اصول پر مستقبل کے منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں،بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔اس مو قع پر کینیڈین وفد نے ٹرانسمیشن سیکٹر میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ابوظہبی۔شینزین معاہدہ: مصنوعی ذہانت کے ذریعے عالمی مالیاتی نقشے کی نئی ترتیب

پاک افغان مذاکرات: چین کی ثالثی میں جنگ بندی کی کوششیں

یو اے ای کی خاموش سفارت کاری نے کس طرح ایک امریکی کو افغانستان سے گھر پہنچایا