لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان


 لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لئے آسٹریلیا کے اسلام آباد میں ہائی کمشنر ٹموتھی کین بھی سٹیڈیم آئے ہوئے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن رضا نقوی نے خود سٹیڈیم کے گیٹ پر آ کر آسٹریلین ہائی کمشنر کو خوش آمدید کہا۔ 

 آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ بیٹھ کر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا ۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے گزشتہ سال نئے سرے سے تعمیر کئے گئے قذافی سٹیڈیم میں سہولیات، سٹیڈیم کی خوبصورتی اور یہاں کھچا کھچ بھرے تمام انکلوژرز میں موجود شائقین کے جوش و خروش کی تعریف کی۔ آسٹریلین ہائی کمشنر ٹموتھی کین خود بھی کرکٹ کے فین ہیں۔ انہوں نے کہا، مجھے آج قذافی سٹیڈیم آ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ابوظہبی۔شینزین معاہدہ: مصنوعی ذہانت کے ذریعے عالمی مالیاتی نقشے کی نئی ترتیب

پاک افغان مذاکرات: چین کی ثالثی میں جنگ بندی کی کوششیں

یو اے ای کی خاموش سفارت کاری نے کس طرح ایک امریکی کو افغانستان سے گھر پہنچایا