نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے فیصلے کی تصدیق کردی۔
تصدیق ایکس پیغام میں کی گئی۔اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے غزہ امن منصوبے کی حمایت میں بورڈ آف پیس (BoP) میں شمولیت کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان نے یہ فیصلہ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت کیا ہے۔
نائب وزیراعظم کاکہناتھا کہ پاکستان نے مستقل جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان نے ایک منصفانہ اور مقررہ مدت پر مبنی عمل کے ذریعے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔مجوزہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts