وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ یکم اپریل


 وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ یکم اپریل 2022 کو اندرونی ڈیفالٹ ہوچکا تھا احسن اقبال ، اب پاکستان کی معیشت بحال ہو چکی ہے۔ عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کے قصیدے پڑھ رہے ہیں۔ پوری دنیا پاکستان کی معترف ہے لیکن پاکستان کے اندر سے کچھ لوگ اس عالمی اعتراف کو پنکچر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حسن اقبال نے کہا، 2022 میں جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی، معیشت اتنی خراب ہو گئی تھی کہ لوگوں کو ایل سیز کھولنے میں دشواری تھی۔ 2022 میں خزانے کو خالی کردیا گیا تھا۔ 50 ارب ڈالرز کا تجارتی خسارہ کیا گیا تھا۔ احسن اقبال نے کہا، یکم اپریل 2022 کو اندرونی ڈیفالٹ ہوچکا تھا ۔ خزانہ خالی ہو جانے کی وجہ سے وزارت خزانہ نے فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ 

احسن اقبال نے کہا، ہم نے اس وقت آ کر معیشت کو سنبھالا۔ معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے کڑوی گولیاں دیں۔ ہم دو سال میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد پر لائے۔ شرح سود کو 23 فیصد سے کم کر کے 10.5 فیصد تک لائے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ابوظہبی۔شینزین معاہدہ: مصنوعی ذہانت کے ذریعے عالمی مالیاتی نقشے کی نئی ترتیب

پاک افغان مذاکرات: چین کی ثالثی میں جنگ بندی کی کوششیں

یو اے ای کی خاموش سفارت کاری نے کس طرح ایک امریکی کو افغانستان سے گھر پہنچایا