اے ٹی سی اسلام آباد نے9 مئی کو ریاستی اداروں
اے ٹی سی اسلام آباد نے9 مئی کو ریاستی اداروں کیخلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کے الزام میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید ،صابر شاکراور معید پیرزادہ کو 2،2 بار عمر قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزمان کو دیگر دفعات میں بھی مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزائیں سنانے کے علاوہ ملزمان کو مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔
پراسیکیوشن کی جانب سے مجموعی طور پر 24 گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا،تھانہ آبپارہ کے مقدمہ میں صابر شاکر، معید پیرزادہ اور سید اکبر حسین کو عمر قید کی سزاسنائی گئی۔
تھانہ رمنا کے مقدمہ میں شاہین صہبائی، حیدر مہدی اور وجاہت سعید کو سزا سنائی گئی،عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر ملزمان کی غیر موجودگی میں ٹرائل مکمل کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی شہریوں کی اوسط آمدن اورکرایہ داروں کی تعداد میں اضافہ
عدالت نے تھوڑی دیر قبل ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ،پراسکیوشن کیجانب سے مجموعی طور پر 24 گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت میں ملزمان کی جانب سے گلفام اشرف گورائیہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،گلفام گورائیہ ایڈوکیٹ کو عدالت کیجانب سے ملزمان کا وکیل مقرر کیا گیا تھا۔
انسداددہشت گردی قوانین کے مطابق ملزمان کی عدم موجودگی میں ٹرائل کیا جاسکت
ا ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts