حکومت سندھ نے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق
حکومت سندھ نے سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پرسوں رات کو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، گل پلازہ ہم سبھی کسی نہ کسی وقت جا چکے ہونگے، وہاں تقریباً سوا دس بجے کے قریب آگ لگنے کا واقعہ ہوا، ابھی تک وجوہات فائنل نہیں ہوئیں، اندازا ہے شاید شارٹ سرکٹ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سونے نے خریداروں کو پھر بڑا جھٹکا دیدیا ان کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کی آگ اب بھی 10 فیصد باقی ہے، عمارت میں اندر جانے کے راستے نہیں ہیں، فائر سیفٹی آڈٹ 2024 پر فوری طور پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس رپورٹ میں 145 عمارتوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر رہنما اپنے حصے اور حکومت اپنے حصے کا کام پورا کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ گل پلازہ کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات کا اعلان کیا اور کہا کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کےلیے کمشنر کراچی کی سربراہی میں کمیٹی بنادی گئی ہے، ڈی آئی جی کراچی کمیٹی کی معاونت کریں گے، فارنزک لیبارٹری لاہور سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts