چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کرتے ہوئے


 چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ چین اوربھارت کو ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھنا چاہیے،دشمن یا خطرہ نہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کے اعلیٰ سفارتکار پیر کو بھارت پہنچے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی اور توقع ہے کہ وہ اپنے3 روزہ دورے کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بھارت ایک دوسرے کو شراکت دار سمجھیں، دشمن یاخطرہ نہیں۔ چین اوربھارت کو درست اسٹریٹجک مفاہمت قائم کرنی چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ چین ہم آہنگی، باہمی فائدے کے اصول کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ابوظہبی۔شینزین معاہدہ: مصنوعی ذہانت کے ذریعے عالمی مالیاتی نقشے کی نئی ترتیب

پاک افغان مذاکرات: چین کی ثالثی میں جنگ بندی کی کوششیں

یو اے ای کی خاموش سفارت کاری نے کس طرح ایک امریکی کو افغانستان سے گھر پہنچایا