کے وزیرِ تجارت کا بنگلہ دیش کا چار روزہ سرکاری


 پاکستان کے وزیرِ تجارت کا بنگلہ دیش کا چار روزہ سرکاری دورہ آغاز


ڈھاکا: پاکستان کے وزیرِ تجارت جام کمال خان بدھ کے روز چار روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے۔


ڈھاکا آمد پر ان کا پرتپاک استقبال مشیرِ تجارت شیخ بشیر الدین اور پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش عمران حیدر نے کیا۔


پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مقاصد کے تحت کیا جا رہا ہے۔


جام کمال خان کے اس دورے کے دوران مختلف حکومتی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔


یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں اقتصادی روابط کو فروغ دینے کی جانب اہم قدم تصور کیا 

جا رہا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ابوظہبی۔شینزین معاہدہ: مصنوعی ذہانت کے ذریعے عالمی مالیاتی نقشے کی نئی ترتیب

پاک افغان مذاکرات: چین کی ثالثی میں جنگ بندی کی کوششیں

یو اے ای کی خاموش سفارت کاری نے کس طرح ایک امریکی کو افغانستان سے گھر پہنچایا