افغان ہلال احمر کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے


 افغان ہلال احمر کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے و الے زلزلے سے اموات کی تعداد 1400سے زائد ہوگئی ہے جب کہ زلزلے سے 3251 افراد زخمی ہیں اور 8 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں۔ افغانستان کے سرکاری میڈیا کا بتانا ہےکہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبے کنڑ میں ہوا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:فصلیں تباہ،حکومت آنیوالے حالات سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کرے :جمشید اقبال چیمہ


رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا اور تقریباً 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ابوظہبی۔شینزین معاہدہ: مصنوعی ذہانت کے ذریعے عالمی مالیاتی نقشے کی نئی ترتیب

پاک افغان مذاکرات: چین کی ثالثی میں جنگ بندی کی کوششیں

یو اے ای کی خاموش سفارت کاری نے کس طرح ایک امریکی کو افغانستان سے گھر پہنچایا