وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں، فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان دیرپا امن بہت ضروری ہے، یہ خطے میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے بہت اہم ہے اور صدر ٹرمپ اس معاملے میں معاونت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں جس کا مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ میرا یہ بھی پختہ یقین ہے کہ صدر ٹرمپ اس نہایت اہم اور فوری معاہدے کو حقیقت بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts