پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم ترین سٹریٹجک دفاعی معاہدہ


 پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم ترین سٹریٹجک دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا چرچا اس وقت پوری دنیا میں ہے تاہم اب بھارت نے بھی اس پر رد عمل جاری کر دیاہے ۔


تفصیلا ت کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں، حکومت کو علم تھا کہ یہ پیش رفت، جو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری انتظام کو باضابطہ شکل دیتی ہے، زیر غور تھی۔ ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہم اس پیش رفت کے مضمرات کو اپنی قومی سلامتی کیساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی استحکام کے تناظر میں بھی دیکھ رہے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت بھارت کے قومی مفاد کے تحفظ اور ہر شعبے میں جامع قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم پر قائم ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ابوظہبی۔شینزین معاہدہ: مصنوعی ذہانت کے ذریعے عالمی مالیاتی نقشے کی نئی ترتیب

پاک افغان مذاکرات: چین کی ثالثی میں جنگ بندی کی کوششیں

یو اے ای کی خاموش سفارت کاری نے کس طرح ایک امریکی کو افغانستان سے گھر پہنچایا