وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی سمت درست اور ملکی ترقی کا سفر تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز بلندی کے نئے ریکارڈز قائم ہونے پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بازار حصص کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی ترقی کا سفر معاشی ٹیم کی محنت کی وجہ سے جاری و ساری ہے، حال ہی میں چین کے نجی شعبے کے ساتھ پاکستان کی نجی کمپنیوں کے اربوں ڈالر کے معاہدے و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،انڈیکس1 لاکھ 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا،ڈالربھی سستا
وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزیدکہاکہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے سے صنعتیں لگیں گی، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے، ملکی معاشی سمت کی بہتری اور ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے معاشی ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts