عدالت نے سانحہ نو مئی لاہور کے ایک اور مقدم


 عدالت نے سانحہ نو مئی لاہور کے ایک اور مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مقدمہ سے بری کر دیا گیا جبکہ یاسمین راشد سمیت 18 رہنمائوں کو سزائیں سنا دی گئیں۔


انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 109/23 کا فیصلہ سنایا جس میں 47 گواہان نے شہادت ریکارڈ کرائی۔ مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 51 ملزمان نامزد تھے، مقدمہ کے 12 ملزمان دوران ٹرائل غیر حاضری پر اشتہاری ہو چکے ہیں، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنائی۔ خدیجہ شاہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی، ملزمہ افشاں طارق اور روبینہ جمیل کو مقدمہ سے بری کر دیا گیا، عدالت نے 21 ملزمان کو بری کیا جبکہ 18 ملزمان کو سنا سنائی گئی ہیں۔ صنم جاوید سمیت 12 ملزمان کو عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے، عدالت نے ہی ٹی آئی رہنما روہینہ الیاس کو بری کر دیا، ملزمہ روہینہ الیاس پی ٹی آئی کے مفرور رہنما زبیر نیازی کی اہلیہ ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ابوظہبی۔شینزین معاہدہ: مصنوعی ذہانت کے ذریعے عالمی مالیاتی نقشے کی نئی ترتیب

پاک افغان مذاکرات: چین کی ثالثی میں جنگ بندی کی کوششیں

یو اے ای کی خاموش سفارت کاری نے کس طرح ایک امریکی کو افغانستان سے گھر پہنچایا