بھارت سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا دریائے چناب میں داخل ہوگیاجبکہ دریائے چناب کے علاوہ راوی
بھارت سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا دریائے چناب میں داخل ہوگیاجبکہ دریائے چناب کے علاوہ راوی اور ستلج میں بھی کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں دوبارہ اضافہ ہونے لگاہے،ہیڈ بلوکی کے مقام پر چناب پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے، پانی کا بہاؤ 6 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرنے پر ہیڈ خانکی کے قریب پہلا شگاف ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب نے ہولناک تباہی مچا دی ہے، دریائے ستلج، راوی اور چناب میں خطرناک حد تک طغیانی، اور گجرات شہر میں اربن فلڈنگ نے شہری و دیہی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts