Eکرکٹ کے افق پر چمکتے ستاروں کی تلاش،پی سی
Eکرکٹ کے افق پر چمکتے ستاروں کی تلاش،پی سی بی نے ملک بھر کے سکولوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔
کا افتتاح کردیا،کریسنٹ ماڈل ہائیر سکول میں پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

محسن نقوی کو کریسنٹ ماڈل سکول اور کریسنٹ گرائمرسکول کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایاگیا،اس موقع پر چیئرمین محسن نقوی نے ٹیموں کو پی سی بی کے کٹ بیگز دئیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے،پروگرام میں ملک بھر سے 391 سکولز حصہ لے رہے ہیں،پروگرام میں 175 سرکاری سکولز ،218 نجی سکولز شامل ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یوتھ سے نئے کرکٹ سٹارز کی تلاش ہے،امید ہے کہ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے ،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سکولز سے کرکٹ سٹارز اُبھریں گے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts