پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلے سندھ میں


 پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلے سندھ میں داخل ہوگئے، مظفر گڑھ علی پور کے علاقے سیت پور میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے، 2 افراد کو بچا لیاگیا،ایک بچے کی لاش نکال لی گئی جبکہ 5 کی تلاش جاری ہے۔


  تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلے سندھ میں داخل ہو گئے۔ہیڈ پنجند پر بہاؤ بڑھ کر 4لاکھ75ہزار کیوسک ہوگیا، گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہوگئی ۔ گڈو بیراج پر 4 لاکھ 43 ہزار اور سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، پانی کا لیول کم کرنے کیلئے بیراج کے تمام گیٹ کھول دیئے گئے۔ مظفر گڑھ میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے مظفر گڑھ علی پور کے علاقے سیت پور میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے، 2 افراد بچا لیے گئے۔ ایک بچے کی لاش نکال لی گئی جبکہ 5 کی تلاش جاری ہے۔ لودھراں میں سیلاب میں پھنسے 3لڑکےریسکیو لودھراں میں حفاظتی بند ٹوٹنے پر حیات پور، مراد پور اور پیپل والا سمیت متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں،سیلاب میں پھنسے تین لڑکوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ابوظہبی۔شینزین معاہدہ: مصنوعی ذہانت کے ذریعے عالمی مالیاتی نقشے کی نئی ترتیب

پاک افغان مذاکرات: چین کی ثالثی میں جنگ بندی کی کوششیں

یو اے ای کی خاموش سفارت کاری نے کس طرح ایک امریکی کو افغانستان سے گھر پہنچایا