پنجاب میں سیلاب کے باعث متعدد بستیاں زیر
جنوبی پنجاب میں سیلاب کے باعث متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں،ہزاروں گھر اورکھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں،دریائے ستلج، راوی اور چناب سے آنے والے سیلابی ریلوں نے ملتان، مظفر گڑھ، لیاقت پور اور رحیم یار خان کے اضلاع کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملتان کے قریب بستی بہاراں میں سرکاری حفاظتی پشتے ٹوٹ گئے جبکہ اوچ شریف شہر کو سیلاب سے بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالا گیا ہے۔ اس شگاف کے نتیجے میں موضع جھنبو، نورجہ بھٹہ، کوٹلہ، بہادر پور اور صابرہ سمیت مشرقی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ملتان کے قریب شیر شاہ پشتے پر اگرچہ پانی کا بہاؤ بدستور برقرار ہے تاہم شیر شاہ حفاظتی بند توڑنے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے کیونکہ جلال پور پیر والا میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ اب ٹل گیا ہے۔ ہیڈ پنجند میں پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہوگئی ہے، اس وقت ایک طاقتور سیلابی لہر 607,000 کیوسک لے کر اس پوائنٹ سے گزر رہی ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts