بھارت نے ستلج کے بعد دریائے توی میں بھی پانی چھوڑ
بھارت نے ستلج کے بعد دریائے توی میں بھی پانی چھوڑ دیا جس کے باعث دریائے توی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔
وزارت آبی وسائل نے اطلاع ملتے ہی ایک دن میں دوسرا ہنگامی الرٹ جاری کر دیا اور 28 اداروں کو ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کاکہناہے کہ انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور دریائے توی میں ہائی فلڈ کا خطرہ موجود ہے، جموں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں،شمالی پنجاب میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا،دریائے چناب میں صرف ایک گھنٹے میں ساٹھ ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا ہے، ہیڈ مرالہ سے تریموں تک دس لاکھ کیوسک کا ریلہ گزر چکا ہے، نالہ ڈیک نے سیالکوٹ، نارووال اور پسرور کو متاثر کیا جبکہ اب ان علاقوں میں مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں ہائی فلڈ کی صورتحال برقرار ہے، میلسی، بہاولپور اور بہاولنگر سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی خطرناک اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 77 ہزار کیوسک ہے،ہیڈ سدھنائی مائی صفورہ بند میں بریچنگ کر دی گئی ہے ،بارودی مواد سے بند مائی صفورا میں 2 شگاف ڈالے گئے،ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر بریچنگ سیکشن کیا گیا ۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts