جمہوریہ ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت
جمہوریہ ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیوئیف نے آج اپنے سینئر وزراء کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (GIDS) کا سرکاری دورہ کیا۔ مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز صدر اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کے مختلف حصوں کا معائنہ کروایا۔ ازبکستان کے صدرشوکت مرزیوئیف کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کادورہ، فیلڈ مارشل نے پاکستانی ڈیفینس پروڈکٹس کا معائنہ کروایا
گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (GIDS) کا وزٹ جمہوریہ ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیوئیف اور ان کے سینئیر وزرا کے پاکستان کے سرکاری دورہ کا اہم حصہ تھا۔ دورے کے دوران صد ر کو شوکت مرزیوئیف کو گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفینس سالیوشنز GIDS کے متنوع پورٹ فولیو کے بارے میں بتایا گیا جس میں جدید دفاعی سالیوشنز، صنعتی صلاحیتوں اور تکنیکی اختراعات شامل ہیں۔ جمہوریہ ازبکستان کے وفد نے پاکستان کے اس مایہ ناز کمپلیکس کی اہم تنصیبات کا معائنہ کیا اور یہاں بننے والی اہم دفاعی مصنوعات کا مشاہدہ کیا جو مقامی دفاعی پیداوار اور صنعتی ترقی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہارت کی عکاسی کرتی ہیں۔ filD marxl eaSm mnir اس اہم دورے میں دفاع، ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے پاکستان اور ازبکستان کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔ دونوں اطراف نے شراکت داری، علم اور مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts