وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ 2018 میں پاکستان کی ترقی پر تبدیلی کی صورت میں میزائل مارا گیا جس نے ترقی کو کرچی کرچی کر دیا۔ اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو تب دوبارہ سنبھالا جب خزانہ خالی تھا، ہم اندرونی طور پر ڈیفالٹ کر چکے تھے،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پہلے مخلوط اور پھر مسلم لیگ ن نے اصلاحات کا راستہ اپنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایسا اصلاحات کا راستہ اپنایا کہ دنیا میں پاکستان کے قصیدے پڑھے جا رہے ہیں،آپ کو کوئی مثال نہیں ملے گی کہ کسی معیشت میں اس قدر جلدی Turn around ہوا ہو۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کر رہے ہیں، ایک عالمی جریدے نے اسے معجزہ قرار دیا،آج آدھی جنگیں بیانیے کے ذریعے لڑی جا رہی ہیں لیکن شام کو ٹی وی دیکھیں تو آپ کو ڈپریشن کے ٹیکے لگنے لگتے ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts