آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے انٹیلی جنس کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے ، جس کے دوران 24 فروری کو خیبرپختونخوا میں چار مختلف جھڑپوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگردوں کوکیا گیا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے سمبازہ بلوچستان میں کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد مارے گئے، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل کے قریب پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
پاک افغان سرحد پر کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جس کے افغان شہری ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔
بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران 10 خوارج مارے گئے، میرعلی شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کے دوران 12 خوارج ہلاک کر دیئے گئے، ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگردمارے گئے ۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts