حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں
وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد عنبرین جان کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی نئی چیئرپرسن تعینات کر دیا ہے جبکہ راشد محمود، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سیکریٹری ریونیو ڈویژن کے اضافی چارج میں مزید تین ماہ کی توسیع دے دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ توسیع 8 فروری سے مؤثر سمجھی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر شبانہ حیدر کو پلاننگ کمیشن میں ممبر (پاپولیشن) دو سال کیلئے کنٹریکٹ بنیادوں پر مقرر کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts