قومی اسمبلی میں شہدا کو خراج تحسین پیش
قومی اسمبلی میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ،قراداد وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کی، سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی کو نظر انداز کردیا اور قانون سازی جاری رکھی۔ کورم کی نشاندہی پر اسپیکر نے کہا کہ یہ کہاں لکھا ہے بار بار کورم کی نشاندہی کی جائے گی تاہم ایاز صادق نے قانون سازی جاری رکھی جس کے ایوان نے کئی بل منظور کیے۔ قومی اسمبلی نے پاکستانی شہریت (ترمیمی) بل 2025 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا ،بل وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیش کیا جبکہ بھنگ کے انتظام اور ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 بھی کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts