ولمبو کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان


 کولمبو کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور امریکہ کے ٹی ٹوینٹی میچ میں ٹاس ہو گیا ہے۔ امریکہ کے کیپٹن موناک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دے دی ہے۔ پولمبو میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے A کا یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ امریکہ اور پاکستان کا دوسرا میچ ہے۔ پاکستان کے اوپننگ بیٹر دس منٹ بعد بیٹنگ کے لئے میدان میں آ رہے ہیں۔ امریکی کپتان موناک پٹیل نے کہا کہ ہم پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے تو ہمارا پلان ہے کہ ایک بار ٹارگٹ کا پتہ لگ جائے پھر اس کے بعد ہدف حاصل کرنا آسان ہو گا۔ پاکستان کے کیپٹن سلمان آغا نے آج ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور سلمان مرز اکی جگہ عثمان طارق کو کھلایا۔ سلمان مرزا پہلے میچ میں تین وکٹیں لے کر ورلڈ کپ کے وکٹوں کے ٹیبل پر آ گئے تھے۔ آج کے میچ میں مزید تین وکٹیں لے کر وہ ٹاپ وکٹ ٹیکر سلاٹ میں جا سکتے تھے۔ لیکن کیپٹن نے آج کے کم اہم میچ میں عثمان کو چانس دینا انفرادی ریکارڈ بنوانے سے زیادہ ضروری سمجھا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ابوظہبی۔شینزین معاہدہ: مصنوعی ذہانت کے ذریعے عالمی مالیاتی نقشے کی نئی ترتیب

پاک افغان مذاکرات: چین کی ثالثی میں جنگ بندی کی کوششیں

یو اے ای کی خاموش سفارت کاری نے کس طرح ایک امریکی کو افغانستان سے گھر پہنچایا