پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی


 پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے بیک ڈور رابطوں میں تیزی آگئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کے درمیان رابطے بحال ہو گئے ہیں جبکہ اختلافات کے خاتمے کے لیے پسِ پردہ کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پارٹی رہنماؤں اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً سندھ و پنجاب حکومت کے درمیان پائے جانے والے تناؤ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کو انٹر نیشنل یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا ملاقات بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں صدرِ مملکت نے وزیرِ داخلہ کو موجودہ سیاسی حالات میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی، زرداری اور نقوی نے اتحادی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان جاری ’’مکالمے کی جنگ‘‘ کو ختم کرنے کے لیے مذاکراتی ماحول پیدا کیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سے رواں ہفتے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ابوظہبی۔شینزین معاہدہ: مصنوعی ذہانت کے ذریعے عالمی مالیاتی نقشے کی نئی ترتیب

پاک افغان مذاکرات: چین کی ثالثی میں جنگ بندی کی کوششیں

یو اے ای کی خاموش سفارت کاری نے کس طرح ایک امریکی کو افغانستان سے گھر پہنچایا