نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ باہمی اعتماد اور محبت پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے وزیر خارجہ راڈوسلاو سِکورسکی کا استقبال کر کے مسرت ہوئی، یہ راڈوسلاو سِکورسکی کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے، ان کے لیے یہ خطہ اجنبی نہیں ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دوسری جنگ میں ہزاروں پولش مہاجرین کو پناہ دی، پولش ایئر فورس افسر نے پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دیں، آج باہمی تعاون اور آئی ایس ایس آئی اور پولش انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعاون پر مفاہمتی یادشتوں پر بات ہوئی۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts