سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان طالبان
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم ان دہشت گردوں کو لگام ڈالے جن کے ٹھکانے افغانستان میں ہیں اور وہ افغان سرزمین کو پاکستان کے اندر سفاکانہ حملوں کیلئے استعمال کر رہے ہیں، بھارتی فوجی قیادت کو خبردار کرتا ہوں کہ جوہری ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، ہم اپنی اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پی ایم اے کاکول میں 152 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts