اگرحکومت نے 4500 روپےفی من ریٹ نہ دیاتوکسان گندم کاشت نہیں کریں گے


 سان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے اعلان کیا ہک اگرحکومت نے 4500 روپےفی من ریٹ نہ دیاتوکسان گندم کاشت نہیں کریں گے۔


اپنے بیان میں خالد حسین کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے گندم 3500 روپے فی من خریدنے کا اعلان کیا ہے، گندم کا یہ ریٹ کسان کی لاگت سےکم ہے، کسان کی لاگت 4000 سے 4500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے، حکومت کسانوں سے مشاورت کیے بغیر فیصلےکر رہی ہے جو کسانوں کے مفاد میں نہیں۔


انہوں نے کہا کہ کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ مانگتاہے، خیرات نہیں، سیلاب نےکسان کوپہلے ہی کمزور کیا، اب کم ریٹ دےکر مزید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔


چیئرمین کسان اتحاد پاکستان نے اعلان کیا کہ اگرحکومت نے 4500 روپےفی من ریٹ نہ دیاتوکسان گندم کاشت نہیں کریں گے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ابوظہبی۔شینزین معاہدہ: مصنوعی ذہانت کے ذریعے عالمی مالیاتی نقشے کی نئی ترتیب

پاک افغان مذاکرات: چین کی ثالثی میں جنگ بندی کی کوششیں

یو اے ای کی خاموش سفارت کاری نے کس طرح ایک امریکی کو افغانستان سے گھر پہنچایا