سہیل آفریدی نے بطور 30 ویں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ پ


 سہیل آفریدی نے بطور 30 ویں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لیا۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی، پی ٹی آئی کے رہنما اور دیگر حکام شریک تھے۔حلف برداری تقریب میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اس دوران نعرے بازی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔ یاد رہے کہ محمد سہیل آفریدی حلقہ پی کے 70 خیبر 2 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔وہ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بھی بنائے گئے تھے اور اس سے قبل وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو بھی رہ چکے ہیں۔


سہیل آفریدی نے سیاسی سفر کا آغاز انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سے کیا تھا، وہ صوبائی صدر بھی رہے اور بعد ازاں انصاف یوتھ ونگ کے صوبائی صدر بنے، انہوں نے جامعہ پشاور سے اکنامکس میں بی ایس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ گزشتہ دونوں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لیں۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ابوظہبی۔شینزین معاہدہ: مصنوعی ذہانت کے ذریعے عالمی مالیاتی نقشے کی نئی ترتیب

پاک افغان مذاکرات: چین کی ثالثی میں جنگ بندی کی کوششیں

یو اے ای کی خاموش سفارت کاری نے کس طرح ایک امریکی کو افغانستان سے گھر پہنچایا