لکی مروت میں وانڈا امیر کے قریب شرپسندوں نے


 

لکی مروت میں وانڈا امیر کے قریب شرپسندوں نے بیٹنی آئل فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔

 

تھانہ صدر پولیس کے مطابق بیٹنی آئل فیلڈ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ 

 

حکام نے کہا کہ پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد از جلد مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

 

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گیس پائپ لائن کو تیسری مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ابوظہبی۔شینزین معاہدہ: مصنوعی ذہانت کے ذریعے عالمی مالیاتی نقشے کی نئی ترتیب

پاک افغان مذاکرات: چین کی ثالثی میں جنگ بندی کی کوششیں

یو اے ای کی خاموش سفارت کاری نے کس طرح ایک امریکی کو افغانستان سے گھر پہنچایا