پنجاب میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اقدامات — دفعہ 144 نافذ
پنجاب میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اقدامات — دفعہ 144 نافذ
پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ حساس حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور اس کا اطلاق 27 جون سے 6 جولائی 2025 تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت سات مختلف قسم کی پابندیاں لگائی گئی ہیں، جن میں شامل ہیں:
-
غیر منظور شدہ جلوسوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی
-
اسلحے کی نمائش پر پابندی
-
اشتعال انگیز تقاریر، تحریر اور مواد کی ممانعت
-
نئی یا غیر منظور شدہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی
-
صرف منظور شدہ جلوس اور مجالس کی اجازت ہوگی
-
پنجاب بھر میں ڈبل سواری پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، جو کہ 9 اور 10 محرم کو مؤثر ہوگی
تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ جو کوئی ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرے، اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
Please let me know if you have any doubts